اپنی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کو بلاتفریق نشانہ بنایا جارہاہے، افغانستان میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے تمام فریق پُرعزم رہیں، اسلام آباد میں ہونے والے ہارٹ آف ایشیا اجلاس میں افغان صدر کے منتظر ہیں
وزیراعظم نوازشریف کی برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون اور افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات میں گفتگو
پیر 30 نومبر 2015 21:43
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کو بلاتفریق نشانہ بنایا جارہاہے، افغانستان میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے تمام فریق پُرعزم رہیں، اپنی سرزمین کو دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، اسلام آباد میں ہونے والے ہارٹ آف ایشیا اجلاس میں افغان صدر کے منتظر ہیں۔
پیر کو یہ بات انھوں نیپیرس میں موسمیاتی تبدیلیوں کی عالمی کانفرنس میں شرکت کے موقع پر برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون اور افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کے دوران کہی ۔ملاقات میں تینوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات،خطے کی صورتحال ،دہشتگردی کے خلاف جنگ،افغانستان کی صورتحال اور داعش کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے تمام فریق پرعزم رہیں،ہماراعزم ہے کہ اپنی سرزمین کو کسی طرح کی دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دینگے۔
انہوں نے برطانوی وزیراعظم کو ضرب عضب کی کامیابیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کو بلاتفریق نشانہ بنایا جارہاہے،انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والے ہارٹ آف ایشیا اجلاس میں افغان صدر کے منتظر ہیں۔اس موقع پر برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے کہا کہ افغانستان میں مفاہمتی عمل کیلئے برطانیہ کی حمایت اور تعاون ہر سطح پرجاری رہے گا۔ افغانستان میں امن کے فروغ کیلئے تمام فریقین پرعزم ہیں،انہوں نے افغانستان میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے دونوں رہنماؤں کی کوششوں اور عزم کو سراہا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ،لیڈیز ٹیلرنگ شاپس میں مردوں کے داخلے پر پابندی
-
حج ویزا پالیسی ، سعودی عرب نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.