پاک فضائیہ کے نمبر 11ملٹی رول سکواڈرن نے انٹر سکواڈرن آرمامنٹ مقابلے جیت لئے
پاک فضائیہ کے سربراہ ، ائیر چیف مارشل سہیل امان کا اختتامی تقریب سے خطاب
پیر 30 نومبر 2015 21:45
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) پاک فضائیہ کے نمبر11ملٹی رول سکواڈرن نے انٹر سکواڈرن آرمامنٹ مقابلہ جیت لیا۔ اختتامی تقریب پاک فضائیہ کے ایک آپریشنل ائیر بیس پر منعقد ہوئی۔پاک فضائیہ کے سربراہ ، ائیر چیف مارشل سہیل امان اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف نے کہا ــ’’ یہ مقابلے مختلف جنگی جہازوں کے پائلٹس کوفضاء سے زمین پر استعمال ہونے والے ہتھیاروں کی کارکردگی کو جانچنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔
ان مقابلوں کا بنیادی مقصد فائٹر سکواڈرنزکی آپریشنل تیاری، پیشہ ورانہ مہارت اور کارکردگی کا جائزہ لینا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا علاقائی ماحول پاک فضائیہ کے مستعدکردار کا مطالبہ کرتا ہے۔(جاری ہے)
سیکیورٹی کے درپیش چیلنجز کے تناظر میں ہماری تیاری او ر ردِعمل بہترین اور تیز تر ہونا چاہئے ۔ اسطرح کے مقابلوں سے پاک فضائیہ کو بہترین تربیت حاصل ہوتی ہے۔
‘‘ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں پاک فضائیہ کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضربِ عضب میں پاک فضائیہ کی کارکردگی کو بین الاقوامی مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ پاک فضائیہ نے قوم کی امیدوں اور پاکستان کی فضائی سرحدوں کی شاندار انداز میں حفاظت کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ ‘‘ان مقابلوں میں تمام جنگی جہازوں سے منسلک پائلٹس اپنی بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔نمبر 11 سکواڈرن کوبہترین کارکردگی کی بنا پر آرمامنٹ کمپیٹیشن ٹرافی دی گئی۔ انفرادی سطح پر سکواڈرن لیڈر طارق وحید ملک کو بہترین نشانہ بازی پر شیر افگن ٹرافی سے نوازا گیا۔ 16نومبر 2015سے شروع ہونے والے ان مقابلوں میں پاک فضائیہ کی تمام فائٹر سکواڈرنز کی کارکردگی کو جانچا گیا۔اس سال JF-17تھنڈر، F-16بلاک 52اور F-16طیاروں کی شمولیت نے اس مقابلے کو خاص بنا دیا۔ ان مقابلے کی خاص بات JF-17کی نمایاں کار کردگی تھی جس کی وجہ سے اس کو پاک فضائیہ کے فرنٹ لائن فائٹر کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.