پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے لئے برآمدات میں 10 فی صد اضافہ کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لیں
پیر 30 نومبر 2015 22:11
ابوظہبی ۔ 30 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء) پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو بھیجی جانے والی برآمدات میں 10 فی صد اضافہ کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں جو کہ مالی سال 2014-15 میں 3 ارب ڈالرزتک پہنچ گئیں ۔
(جاری ہے)
متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیرآصف علی خان درانی نے ایک تقریب کے دوران خلیج ٹا ئمز کو بتایاکہ گذشتہ دو سال کے دوران دونوں مما لک کے دو طرفہ تجارتی حجم میں 11 فیصد اضافہ ہوا جو کہ 9 ارب ڈالرز تک پہنچ گیا ہے ۔
تقریب کااہتمام ابوظہبی چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے وفد کے اعزاز میں کیا تھا ۔ پاکستانی سفیر نے کہاکہ برآمدات میں متوقع اضافہ کے پیش نظر اب پاکستانی سفارتخانہ تجارتی دوروں کے حوالہ سے کافی متحرک ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات پاکستان سے زیادہ تر سبزیاں، پھل،گوشت، پولٹری، چاول، انجینیرنگ اور الیکٹریکل مصنوعات اور ٹیکسٹائل کی مصنوعات درآمد کرتا ہے ۔مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.