نیپال میں اشیاء ضروریات کی کمی کی وجہ سے بچوں کی ہلاکت کا خطرہ ہے ، یونیسیف
منگل 1 دسمبر 2015 13:18
نیو یارک/ کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء ) اقوام متحدہ کے بچوں کے عالمی ادارے یونیسیف نے خبردار کیا ہے کہ نیپال میں موسم سرما کے آتے ہی ایندھن، خوراک، ادویات اور ویکسینز کی قلت سے 30 لاکھ سے زائد کم عمر بچوں کو ہلاکت یا بیماریوں کا خطرہ لاحق ہے۔
(جاری ہے)
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیپال کے جنوبی علاقے میں دو مہینوں سے بھارت سے نیپال جانے والی سرحد بند ہے ، نیپال کی مہیسی اقلیت کا کہنا ہے کہ نئے آئین میں ان کو حقوق نہیں دیے گئے ہیں جس وجہ سے انہوں نے نیپال اور بھارت کی سرحد کو دو ماہ سے بند کیا ہوا ہے۔
نیپال میں 60 فیصد ادویات کے علاوہ تیل ، خوراک اور دیگر اشیا بھی بھارت ہی سے نیپال آتی ہیں۔ سرحد بند ہونے کے سبب خوراک اور ادویات کی کمی ہو گئی ہے جبکہ یونیسیف کے مطابق ویکسینز اور جان بچانے والی ادویات کی قلت سے بچوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.