اداکار اظفر اور نوین وقار کے درمیان تین سال بعد علیحدگی
منگل 1 دسمبر 2015 13:48
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء)اداکار و ڈائریکٹر اظفر علی اور اداکارہ نوین وقار کے درمیان شادی کے تین سال بعد علیحدگی ہوگئی ہے۔علیحدگی کے حوالے سے اظفر نے بتایاکہ وہ ایک معروف شخصیت ہیں اور اپنے مداحوں کو آگاہ کرنے اور من گھڑت کہانیاں روکنے کے لیے اْنہوں نے باضابطہ اعلان کردیا۔اْنہوں نے بتایاکہ ہماری شادی بھی ایک بڑی خبربن گئی تھی اور اب کسی کو بھی اندھیرے میں نہیں رکھناچاہتا، اظفر علی نے بتایاکہ ان کی نوین وقار سے جولائی 2015ء سے علیحدگی ہے اور پھر طلاق کیلئے مقدمہ کردیا جس کا فیصلہ نومبر میں آیا۔
اظفر کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ مجھے کال کرکے اپنے شو میں فیملی سمیت شریک ہونے کی دعوت بھی دے رہے تھے جس پر اعلان کرنا ضروری سمجھا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ وہ ہرکسی پر واضح کرناچاہتے ہیں کہ ہم علیحدہ ہوچکے ہیں اور اب اس کی ضرورت نہیں ۔اظفر نے بتایاکہ علیحدگی کا فیصلہ باہمی تھا اور وہ یہ بھی نہیں سمجھتے کہ علیحدگی کے پیچھے موجودوجہ زیادہ اہم ہے ، اتنا ہی کہناچاہتے ہیں کہ ہم اکٹھے نہیں چل سکے ، اگر گھر پر خوشی نہیں ہے تو اسے کھینچنے کی ضرورت نہیں ۔
واضح رہے کہ اظفر نے ٹی وی اسٹار مانی کے ساتھ کامیڈی شو ’سب سیٹ ہے‘ سے شہرت حاصل کی بعد ازاں انہوں نے کئی ڈراموں کو ڈائریکٹ بھی کیا۔ جبکہ نوین وقار نے بطوروی جے اور پھر آر جے اپنے کیریئر کا آغاز کیا لیکن انہوں مشہور ڈرامہ سیریل ہمسفر میں اداکاری کے بعد شہرت حاصل کی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.