سندھ اسپورٹس بورڈ ڈسٹرکٹ سکھر شوٹنگ بال چمپئن شپ الشہباز کلب روہڑی کے نام
منگل 1 دسمبر 2015 15:11
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) ڈسٹرکٹ سکھر شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے ایس ایس بی ڈسٹرکٹ سکھر شوٹنگ بال چمپئن شپ روہڑی اسپورٹس گراونڈ میں منعقد ہوئی چمپئن شپ کا فائنل الشہباز شوٹنگ بال کلب روہڑی اور قاضی شوٹنگ بال کلب ٹہڑی کے مابین کھیلا گیا فائنل کو دیکھنے کے لیے شائقین کی بہت بڑی تعداد گراونڈ میں موجود تھی فائنل میچ میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا اور شائقین سے خوب داد حاصل کی الشہباز کلب روہڑی نے قاضی کلب ٹہڑی کو 1-2 سے شکست دے کرایس ایس بی ڈسٹرکٹ سکھر شوٹنگ بال چمپئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا فائنل میچ کا اسکور 16-9 ، 11-16 اور 16-14 رہا الشہباز کلب کی جانب سے کپتان سید معظم علی شاہ، سید محمد علی شاہ اور خالد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا جبکہ قاضی کلب ٹہڑی کی جانب سے الطاف میمن، صدام میمن اور اصغر میمن نے بھی خوب ڈٹ کر مقابلہ کیا لیکن اپنی ٹیم کو شکست سے بچانے میں ناکام رہے، فائنل کے مہمان خصوصی محمد یوسف شیخ اسسٹنٹ کمشنر سکھرتھے آپ نے فائنل جیتنے والی ٹیم الشہباز شوٹنگ بال کلب روہڑی کے کپتان سید معظم علی شاہ کو ونر ٹرافی اور فائنل ہارنے والی ٹیم قاضی شوٹنگ بال کلب کے کپتان جاوید میمن کو رنر ٹرافی دیا اس موقع پر آرگنائزنگ سیکریٹری سید ظفرعلی شاہ نے مہمان خصوصی محمد یوسف شیخ اسسٹنٹ کمشنر سکھر میر محمد کلہوڑو ڈی سی او سکھر محمد اسلم میمن جنرل کونسلر روہڑی سہیل احمد سومرو جنرل کونسلر روہڑی کو سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ پیش کیا انھوں نے مہمانوں اور سندھ اسپورٹس بورڈ کا شوٹنگ بال کھیل کی سرپرستی کرنے پر شکریہ ادا کیا تقریب میں سابق سیکریٹری سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن عبدالمجید شیخ صدر ڈسٹرکٹ سکھر شوٹنگ بال ایسوسی ایشن سید چنگل شاہ اور ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے فائنل میچ کو شفیع محمد میرانی، مجیب اور ناصر نے سپروائز کیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.