عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کاپاکستان کے جوہری ہتھیاروں کے حفاظتی نظام پر بھرپور اعتماد کا اظہار
منگل 1 دسمبر 2015 16:37
ویانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء ) ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے (آئی اے ای اے ) نے پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کیحفاظت کے نظام اور سیکیورٹی ریکارڈز کے حوالے سے بھرپور اعتماد کا اظہار کردیا، سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہاہے کہ پاکستان کی ایٹمی پالیسی تحمل اور ذمہ داری کے ستونوں پر دلالت کرتی ہے تاکہ جنوبی ایشیا میں اسٹریٹیجک استحکام حاصل کیا جاسکے،پاکستان اپنے ایٹمی اثاثوں کے تحفظ اور سلامتی کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری طرح ادا کر رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطاق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو سے ویانا میں ملاقات کی ۔ اعزاز احمد چوہدری نے پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیاکہ وہ ایٹمی اثاثوں کے تحفظ اور سلامتی کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری طرح ادا کر رہا ہے۔(جاری ہے)
اعزاز چوہدری نے ٹیکنیکل کوآپریشن پروگرام کے ذریعے نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے پر امن استعمال کی پروموشن کے حوالے سے عالمی ادارے کے منفرد کردار کو بھی سراہا۔
امانو نے پاکستان میں ایٹمی اثاثوں کے تحفظ اور سیکیورٹی ریکارڈز کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا۔سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے ویانا میں فیڈرل منسٹری آف یورپ، انٹیگریشن اینڈ فارن افیئرز میں اپنے آسٹرین ہم منصب سیکریٹری جنرل ڈاکٹر مچل لن ہارٹ سے بھی ملاقات کی۔سیکریٹری خارجہ نے ڈاکٹر لن ہارٹ کو پاکستان کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔انھوں نے افغانستان میں قیام امن اور افغان طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات کے لیے مصالحتی کوششوں کے حوالے سے پاکستان کے مثبت کردار پر بھی ڈاکٹر لن ہارٹ کو بریف کیا.اعزاز چوہدری نے ڈاکٹر لن ہارٹ کو اسلام آباد کے دورے کی دعوت بھی دی جو انھوں نے قبول کرلی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.