ہنگو، ٹی ایم اے آفس کے ملازمین کاتنخواہوں کی بندش اور مراعات نہ ملنے پر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
منگل 1 دسمبر 2015 17:30
ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) ٹی ایم اے آفس ہنگو کی ملازمین کاتنخواہوں کی بندش اور دیگر مراعات نہ ملنے پر تحصیل ناظم کی سربراہی میں ہنگو پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، صوبائی حکومت ٹی ایم اے ہنگو کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے،عرصہ دراز سے ٹی ایم اے ہنگو کے ملازمین تخواہوں اور دیگر مراعات سے محروم ہے،ہمیں ایسی تبدیلی نہیں چاہیئے جس میں ملازمین اپنے حقوق سے محروم ہوں، اگر ایک ہفتے تک ہمارے مطالبات پر غور نہ کیا گیا تو ہم ٹی ایم اے ہنگوکی مکمل تالہ بندی کریں گے۔
منگل کو تحصیل ناظم عامر غنی ،سابق تحصیل ناظم امین اﷲ،صلاح الدین اور ملک طفیل ودیگر نے احتجاجی مظاہرے کے دوران اور بعد ازاں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔(جاری ہے)
مظاہرے میں ٹی ایم اے کے درجنوں ملازمین نے شرکت کی۔ اس موقع پر تحصیل ناظم عامر غنی نے کہا کہ ہم نے اس سے پہلے بھی تمام مسائل کے بارے میں صوبائی حکومت کو آگاہ کیا ہے لیکن صوبائی حکومت ٹھس سے مس نہیں ہورہی ۔
تبدیلی کے دعویداروں نے ٹی ایم اے کے غریب ملازمین کے لئے کچھ خاطر خوا ہ اقدامات نہیں کئے ہیں اور ٹی ایم اے ہنگو کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک رواں رکھا ہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ تین ماہ سے ٹی ایم اے ہنگو کے ملازمین تنخواہوں سے محروم ہے جس کی وجہ سے ان کے گھر کے چھولے ٹھنڈے پڑے ہیں۔ٹی ایم اے کے ملازمین ہمارے ہاتھ پاؤں ہے اور ملازمین کے مسائل حل کرنے کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔محرم الحرام کے دوران صوبائی حکومت کی طرف سے ہنگو ٹی ایم اے کو کوئی فنڈ نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایمر جنسی صورتحال میں صوبائی حکومت ہمارے ساتھ کسی قسم کا تعاون نہیں کر رہا ۔ہم تمام ترذمہ داریاں اور دیگر مسائل اپنی مدد آپ کے تحت حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔مظاہرے کے دوران تحصیل ناظم عامر غنی اور ٹی ایم اے کے ملازمین نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد ہمارے مطالبات پر غور کریں۔اگر ہمارے مطالبات پر ایک ہفتے کے دوران غور نہ کیا گیا تو ہم ٹی ایم اے ہنگو کی مکمل تالہ بندی کر کے احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔مزید قومی خبریں
-
یوم مزدور منانے کا مقصد شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ، ملکی معیشت میں اس طبقے کا کردار ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، نواب ثنااللہ زہری
-
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے 15 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گیمبیا پہنچ گئے
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہے‘ چودھری شافع حسین
-
پشاور میں آٹے کی قیمت مزید کم ہوگئی
-
محنت کش طبقے کی عزت و وقار اور حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور
-
ہمارا مذہب مزدور اور محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفظ کا ضامن، ملکی تعمیر و ترقی انہی کی انتھک محنت کی مرہون منت ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پیغام
-
سندھ حکومت صنعتی و زرعی مزدوروں، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے،وزیراعلی ٰ سید مراد علی شاہ
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.