عمرہ سیزن ، قرآن مجید کے 10 لاکھ نسخوں کی تیاری
کتاب اﷲ کے 75 زبانوں میں تراجم شائع کیے جارہے ہیں،شعبہ طباعت
منگل 1 دسمبر 2015 18:46
الریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء)سعودی عرب کی حکومت نے عمرہ سیزن کے دوران بیت اﷲ کی زیارت کے لیے دنیا بھر سیآنے والے زائرین کی سہولت کے لیے 75 زبانوں میں تراجم پر مشتمل قرآن کے 10 لاکھ نئے نسخوں کی چھپائی کا عمل شروع کردیا ہے،سعودی عرب کے موقر اخبار کی رپورٹ کے مطابق 1437کے عمرہ سیزن کے موقع پر مسجد الحرام کے شعبہ طباعت اشاعت قرآن کریم کی جانب سے قرآن پاک کے ایک ملین نسخے تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سادہ قرآن پاک کے ساتھ ساتھ حکومت 75 عالمی زبانوں میں قرآن پاک کے مستند تراجم بھی شائع کر رہی ہے۔
شعبہ طباعت قرآن کے ڈائریکٹر محمد السلانی نے میڈیا کو بتایا کہ زائرین اور متعتمرین کے لیے ایک ملین نئے قرآنی نسخے طبع کیے جا رہے ہیں جنہیں جلد ہی مسجد حرام کی الماریوں کی زینت بنا دیا جائے گا۔(جاری ہے)
انھوں نے بتایا کہ قرآن پاک کے نسخوں کی طباعت و اشاعت کی ذمہ داری شاہ فہد پرنٹنگ سوسائٹی کے ذمہ ہے۔ قران پاک کے ایک ملین نسخوں کی تیاری کے ساتھ ساتھ تلاوت کے وقت قرآن پاک رکھنے کے لے لکڑی کے 733،کاپر کے 2200 اور ایلومینیم کے 850چھوٹے بنچ بھی تیار کروائے جا رہے ہیں۔
اس شعبے میں 24 گھنٹے 79 ماہرین مسلسل کام کر رہے ہیں۔عمرہ کے اسلامی طریق کار پر مشتمل رہ نما کتابچے کی لاکھوں نقول تیار کی جا رہی ہیں۔ پروگرام کے مطابق عمرہ گائیڈ بک کی 17 لاکھ 50 ہزار نسخے شائع کیے جائیں گے۔ عمرہ گائیڈ بک میں مناسک عمرہ، عبادات کے اوقات اور طریق کار عربی، اردو، انڈونیشی، ترکی، فرانسیسی، بنگالی اور انگریزی زبانوں میں بتائے گئے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.