اقلیتوں کا تحفظ ہماری قومی اور مذہبی ذمہ داری ہے، کمزور پر ہاتھ اٹھانا اسلامی تعلیمات کے منافی ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
منگل 1 دسمبر 2015 22:40
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ اقلیتوں کا تحفظ ہماری قومی اور مذہبی ذمہ داری ہے، کمزور پر ہاتھ اٹھانا ہماری روایات اور اسلامی تعلیمات کے منافی ہے، عدم برداشت اور فرقہ پرستی کے عذاب سے نکلنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام منعقدہ بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس بعنوان دین کا حسن ، امن، برداشت اور صبروتحمل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ بدقسمتی سے غلط پالیسی کے نتیجے میں گذشتہ کئی دہائیوں سے ہمارا معاشرہ عدم برداشت، انتہا پسندانہ رویوں اور فرقہ پرستی کے عذاب میں مبتلا ہے، لیکن انتہائی خوشی کا مقام ہے کہ گذشتہ اڑھائی سالوں میں وفاقی و صوبائی حکومت، فورسزنے فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے کے لیے موثر کردار ادا کیا جبکہ علماء کرام اور عوام نے اس کی مخالفت کی، بلوچستان اور بالخصوص کوئٹہ کے علماء کرام اور سیاسی جماعتوں نے اس نازک مسئلے پر صوبائی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے، جو کسی بھی اقلیت یا کمزور شخص پر ہاتھ اٹھانے کی اجازت نہیں دیتا اور یہی ہماری قومی اقدار اور روایات بھی ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
عالمی یومِ مزدور پرگورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کا پیغام
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا یوم مئی کے موقع پرپیغام
-
لڑکی سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدور اور محروم طبقہ کی ترجمانی کی ہے،فیصل کریم کنڈی
-
اسحاق ڈاراو آئی سی سمیٹ اجلاس میں شرکت کیلئے گیمبیا پہنچ گئے
-
محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی: محسن نقوی
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہی: چودھری شافع حسین
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں: حافظ نعیم الرحمن
-
لاہور میں ڈینگی کے 2مزید نئے مریض سامنے آ گئے
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کاپاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ، پاکستان کوسٹل گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان
-
محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی ،خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا‘ حمزہ شہباز
-
وزیراعلیٰ سندھ سے سندھ ریونیو بورڈ کے چیئرمین واصف میمن کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.