پیرس میں پاک افغان سربراہان کی ملاقات خوش آئند ہے ، دونوں ممالک کے مابین بہتر تعلقات کی بدولت ہی خطے میں امن اورترقی کا سفر ممکن ہو سکتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان جو بد گمانیاں ماضی قریب میں پیدا ہوئی تھیں پختون لیڈر شپ کی کوششوں سے بہت حد تک دور ہو چکی ہے ، قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمدخان شیر پاؤکا بیان
بدھ 2 دسمبر 2015 18:29
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء ) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمدخان شیر پاؤنے پیرس میں پاک افغان سربراہی ملاقات اور پاکستان، افغانستان اور برطانیہ کے سربراہان کے درمیان ہونے والی ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین بہتر تعلقات کی بدولت ہی خطے میں امن اورترقی کا سفر ممکن ہو سکتا ہے ۔
انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جو بد گمانیاں ماضی قریب میں پیدا ہوئی تھیں پختون لیڈر شپ کی کوششوں سے بہت حد تک دور ہو چکی ہے جس کے بعد اب دونوں ممالک کی حکومتوں کا فرض بنتا ہے کہ وہ اعتماد سازی کیلئے مزید اقدامات کرے تاکہ تعلقات میں پھر سے گرم جوشی پیدا ہو سکے۔انھوں نے کہا کہ پیرس میں دونوں ملکوں کے سربراہوں کی ملاقات خوش آئند ہے اور دونوں نے ہی خطے کی تعمیر و ترقی اور دیرپا امن کیلئے باہمی تعاون اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت کا احساس کرتے ہوئے جن عزائم کا اظہار کیا ہے بلاشبہ خطے کیلئے نیک شگون ثابت ہوں گے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.