داو دی بوہری جماعت کی خدمات کا اعتراف ہر دور میں کیا گیا ہے،ڈاکٹر محمد قیصر
سیدنا مفضل سیف الدین غیر معمولی اوصاف اور عزم صمیم کی حامل شخصیت ہیں ،وائس چانسلر جامعہ کراچی
بدھ 2 دسمبر 2015 22:27
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 دسمبر۔2015ء) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے کہا کہ برصغیر پاک وہند میں داو دی بوہری جماعت کی خدمات کا اعتراف ہر دور میں کیا گیا ہے۔موجودہ روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین کی غیر معمولی اوصاف اور عزم صمیم کے حامل شخصیت ہیں جوکہ انسانیت کی بھلائی کے لئے تزویراتی حکمت عملی کے تناظر میں خدمات انجام دے رہے ہیں جو کہ لائق تحسین ہیں۔
سیدنا مفضل سیف الدین مسلم معاشرے بالخصوص داودی بوہری فرقے کی تعلیمی معاشی اور اسلامی ثقافتی ترقی کے لئے کام کررہے ہیں جس کے مثبت اثرات رونماہوں گے جو انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز(۲دسمبر۲۰۱۵ء) کو جامعہ سیفیہ کے دورہ کے موقع پر کیا۔(جاری ہے)
اس موقع جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم علی خان ،جامعہ سیفیہ کے پرنسپل اور تدریسی عملے کے اراکین بھی موجود تھے۔
شیخ الجامعہ نے جامعہ سیفیہ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔اس موقع پر سلائیڈ ز اور شماریاتی جدول کے ساتھ پریزنٹیشن کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں جامعہ سیفیہ کی تعلیمی سرگرمیوں پر مفصل روشنی ڈالی گئی۔ شیخ الجامعہ نے پریزنٹیشن کی بہت تحسین کی اور تدریسی وتحقیقی جہت میں جامعہ کراچی کے مکمل اشترا ک وتعاون کی پیشکش کا اعادہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں یہ بھی طے پایا کہ جامعہ کراچی میں قائم ”سیدنا برہان الدین چیئر“ کو فوری طور پر بحال کیا جائے گااور اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ جامعہ سیفیہ کے اساتذہ کو جامعہ کراچی میں خصوصی تربیتی مواقع فراہم کئے جائینگے۔اس سلسلے میں دونوں جامعات کے مابین جلد ہی ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط بھی کئے جائینگے،واضح رہے کہ ان اقدامات کا تعلق بوہری جماعت کے روحانی پیشوا سید نا مفضل سیف الدین کی کراچی آمد سے ہے۔اس موقع پر جامعہ سیفیہ کے عہدیداران نے پروفیسر ڈاکٹر معظم علی خان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مذکورہ معاہدہ تدریس وتحقیق کی جہت میں عصری تقاضوں کے تناظر میں بہت مثبت وموثر ہوگا جو فروغ علم میں نافع ثابت ہوگا۔رجسٹرارپروفیسر ڈاکٹر معظم علی خان نے کہا کہبرصغیر پاک وہند میں سیدنا طاہر سیف الدین کے وژن اور بوہری داودی فرقے کی تدریسی، تعلیمی اور تنظیمی راہیں متعین کی تھی اس پر آج بھی کام جاری ہے جو لائق تحسین ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.