برٹش امریکن ٹوبیکو کی جانب سے مشرقی افریقہ کے حکام کو رشوت کی پیشکش کئے جانے کا انکشاف
جمعرات 3 دسمبر 2015 12:57
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن03دسمبر۔2015ء) برٹش امریکن ٹوبیکو کی طرف سے مشرقی افریقہ کے حکام کو رشوت کی پیشکش کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ یہ مبینہ پیشکش سگریٹ نوشی کا خاتمہ کرنے کے لئے عالمی ادارہ صحت ” ڈبلیو ایچ او “ کی طرف سے قائم کئے جانے والے ایک کنوشن کے دو ارکان کو بھی کی گئی لندن میں قائم تمباکو کے بہت بڑے ادارے اور رپورٹ میں بتائے جانے والے تین اہلکاروں نے فوری طور پر اس دعوے کی تردید کی ہے جبکہ کنونشن کے سیکرٹریٹ کی سربراہ نے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔
بی بی سی کے ایک پروگرام میں بتایا گیا ہے کہ اس کی دستاویز ایک تہلکہ مچانے والا انکشاف ہے جو بی اے ٹی کے سابق ملازم نے افشاء کی ہے یہ ملازم کینیا میں مقیم تھا اور13سال سے کمپنی میں خدمات انجام دے رہا تھا یہ دستاویز سینکڑوں خفیہ صفحات پر مشتمل ہے ۔(جاری ہے)
ایک بیا ن میں اس کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ بی اے ٹی کے رشوت دیئے جانے والے افراد میں اس کے سہولت کار ہیں حقیقت یہ ہے کہ اگر انہوں نے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرنی تھی تو وہ قواعد کی خلاف ورزی کرینگے تاہم کمپنی نے ایک بیان میں اس الزام کی تردید کی ہے اورکہا ہے کہ ہم نے بی بی سی پر واضح کردیا ہے کہ ان کے ذرائع غیر معتبر ہیں اور ہم نے اس تجویز کی واضح طور پر تردید کی ہے بی اے ٹی اس طرح دنیا بھر میں آپریٹ کررہا ہے اس کا کہنا ہے کہ کسی قسم کی مسلمہ خلاف ورزی کی صورت میں انضباطی کارروائی کی جاتی ہے اور پروانی پر منتج ہوسکتی ہے ہم اپنے کاروبار میں کسی قسم کی کرپشن کو برداشت نہیں کرینگے خواہ یہ کہیں بھی وقوع پذیر ہو پروگرام میں استعمال کی جانے والی دستاویز کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پی اے ٹی نے تمباکو کنٹرول سے متعلق عالمی ادارہ صحت کے فریم ورک کنونشن ( ایف سی ٹی سی ) کے دو نمائندوں کو تین ہزار ڈالر ( قریب دو ہزار آٹھ سو یورو ) رشوت دی ۔
تیسرے اہلکار نے جو ایف سی ٹی سی کا سابق نمائندہ تھا مبینہ طور پر بیس ہزار ڈالر رشوت وصول کی بی بی سی کے بیان کے مطابق ایف سی ٹی سی سیکرٹریٹ کی سربراہ ویراڈا کوسٹا نے کہا کہ بی اے ٹی ” غیر ذمہ دارانہ “ ہے اس نے کہا کہ مختصر یہ ہے کہ عوامی جانوں کی قیمت پر رشوت استعمال کررہا ہے میرے خیال میں بی اے ٹی کی حکومت کی طرف سے تحقیق بتائی جاتی ہے اور اس کے مطابق سزا دی جائے رشوت کے قانون کے تحت برطانوی کمپنیوں کیخلاف دنیا کے دوسرے حصوں میں رشوت دینے پر کارروائی کی جاسکتی ہےمتعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.