بین الاقوامی مصروفیات، برینڈن میکولم بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ سے دستبردار
جمعرات 3 دسمبر 2015 13:14
ویلنگٹن ۔ 03 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی03دسمبر۔2015ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور جارح مزاج بلے باز برینڈن میک کولم انٹرنیشنل مصروفیات کے باعث رواں برس شیڈول بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ سے دستبردار ہو گئے۔ برسبین ہیٹ نے ان کی جگہ ویسٹ انڈین بلے باز لینڈل سیمنز کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔
(جاری ہے)
بگ بیش کا آغاز 17 دسمبر سے ہو گا جبکہ اس عرصے کے دوران نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
میک کولم نے جون میں برسبین ہیٹ سے تین سالہ معاہدہ کیا تھا تاہم قومی فریضہ انجام دینے کی خاطر انہوں نے لیگ سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔ برسبین ہیٹ کے حکام نے ان کی جگہ ویسٹ انڈین بلے باز لینڈل سیمنز کی خدمات حاصل کر لی ہیں، سیمنز اور بدری ہیٹ کے سکواڈ میں دو غیرملکی پلیئر ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
-
وفاقی دارالحکومت میں چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ سے فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہو گا،احمد ریحان شیخ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل سری لنکن کرکٹرز وسیم اکرم سے رہنمائی لیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.