موٹر وے پولیس کی موٹر وے پر شدید دھند کے باعث شہریوں کو غیر ضروری سفر اور تیز رفتاری سے گریز کی ہدایت

جمعرات 3 دسمبر 2015 13:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی03دسمبر۔2015ء) موٹر وے پولیس نے لاہور تا فیصل آباد اور لاہور تا اسلام آباد موٹر وے پر شدید دھند کے باعث شہریوں کو غیر ضروری سفر اور تیز رفتاری سے گریز کی ہدایت کردی۔ جمعرات کو ترجمان موٹر وے پولیس کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال نہ کریں۔ ڈرائیونگ کے دوران فوگ لائٹس کا استعمال کیا جائے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ڈرائیور حضرات 130 پر کال کریں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق دھند کے باعث موٹر وے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔ موٹر وے پر دھند کے باعث حد نگاہ 50 سے 10 میٹر تک رہ گئی ہے۔ موٹر وے ایم ٹو لاہور سے شیخوپورہ تک بعض مقامات پر حد نگاہ صفر ہونے کے باعث ٹریفک کے لئے بند ہے۔ لاہور سے ملتان نیشنل ہائی وے بھی بعض مقامات سے حد نگاہ کم ہونے کے باعث بند کردی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق نیشنل ہائی وے بھی دھند کے باعث لاہور پتوکی اور اوکاڑہ ‘ ساہیوال‘ ملتان بعض مقامات پر بند ہے۔ مسافر دھند کے باعث غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

متعلقہ عنوان :