لاہور : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان لاہور پہنچ گئیں
میری عزت اور شفقت میںبالکل کمی نہیںآئی ، میںاپنے کام سے لاہور آئی ہوں۔ میڈیا سے گفتگو
سمیرا فقیرحسین جمعرات 3 دسمبر 2015 14:06
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 دسمبر 2015 ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان لاہور پہنچ گئی ہیں۔ لاہور پہنچنے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان آ کر بہت خوشی ہوئی . انہوں نے کہا کہ میری عزت میں کوئی کمی نہیں آئی نہ ہی عوام کی مجھ سے شفقت میئں کوئی کمی آئی ہے . ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ اپنی زمین پر آ کر مجھے سکونٍ قلب نہ ملے.
انہوں نے کہا کہ پاکستانی میڈیا میں کوئی تبدیلی نہیں آئی . وطن واپس آنے پر بہت گھبراہٹ تھی ۔ میڈیا پر میرے خلاف کی گئی نازیبا باتیں سن کر بھی گھبراہٹ ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ مجھے ایجنٹ سمجھتے ہیں انہیں رپورٹ کرنا چاہئیے . اور میرے خلاف ثبوت دینے چاہئیں. ریحام خان نے اعلان کیا کہ اگلے ہفتے سے ہی کیرئیر کا دوبارہ آغاز کروں گی ۔(جاری ہے)
ریحام خان نے کہا کہ میں اپنے کام سے لاہور آئی ہوں.
ان کا کہنا تھا کہ سیاست سے پہلے معاشرے کی گندگی صاف کرنے کی ضرورت ہے. مجھ پر الزام لگانے والے ثابت کریں کہ میں نے کس سے پیسے لیے انہوں نے کہا کہ فیصل واڈا نے بحیثیت بھائی ہمیشہ اپنے اہلٍ خانہ کے ہمراہ ہمیں عزت دی اور ہمیں خوش آمدید کہا. غلط باتیں کرنے والوں نے اپنی اوقات بتا دی. دھمکیوں سے متعلق خبروں پر ریحام خان نے کہا کہ میں پٹھان ہوں، عزت کی خاطر جان دینا بھی جانتی ہوں اور لڑنا بھی.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.