پیرمحل :محکمہ صحت کی لاپرواہی:ناقص مچھلی کی فروخت جاری
عمر جمشید جمعرات 3 دسمبر 2015 16:05
پیرمحل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔03 دسمبر۔2015ء) محکمہ صحت کی غفلت یا لاپرواہی ناقص اورمضر صحت مچھلی کی سرعام فروخت‘ شہری جان لیوابیماریوں کاشکار ہونے لگے۔ تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر میں سائیکل نما ٹھیلوں اورریڑھیوں پر مضرصحت ناقص مچھلی کی فروخت سرعام کی جارہی ہے۔
(جاری ہے)
جس میں گاہک کو دریائے راوی کی مچھلی کا جھانسہ دیکر دن دیہاڑے لوٹاجارہاہے حالانکہ مچھلی کی ظاہری شکل اور بدبو کے باعث ارد گرد کے دکان دار سخت تکلیف میں مبتلا ہے مچھلی کو ٹکڑوں میں تقسیم کرکے اس پر نمک اور اجوائن ملا مصالحہ لگا کر گاہک کو مچھلی دے دی جاتی ہے۔
جب صارف مچھلی لے کر گھر جاتا ہے پکانے کے بعد جب کھانے لگتا ہے تواس کو باسی اور مضرصحت ہونے کا پتہ چلتاہے۔سماجی فلاحی حلقوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیاکہ فی الفور پیرمحل کے اردگرد گندے پانی کے جوہڑوں سے مچھلی پکڑکر فروخت کرنے کا دھندہ بندکروایاجائے۔مزید تجارتی خبریں
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.