جماعت اسلامی کے نمائندے شہر کے مسائل کا ادراک رکھتے ہیں ‘ تعمیر کے ایجنڈے کو آگے بڑھائیں گے ‘ نسیم انصاری
یوسی 49 ناظم آباد میں کارنر میٹنگ و ٹیلنٹ ایوارڈ تقریب سے جماعت اسلامی کے ذمہ داران کا خطاب ‘ اے این پی اور اقلیتی برادری کا بھی حمایت کا اعلان
جمعرات 3 دسمبر 2015 21:19
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء) جماعت اسلامی یوسی 49 ناظم آباد نمبر 1 کے تحت کارنر میٹنگ اور ٹیلنٹ ایوارڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے بچوں کو شیلڈز اور انعامات دیئے گئے ۔ کارنر میٹنگ میں نائب امیر جماعت اسلامی زون ناظم آباد نسیم انصاری ، نامزد چیئرمین یوسی 48 زاہد بن حنیف ، وائس چیرمین عاطف خان ، نامزد کونسلرز عمیر اکرم ، ایوب علی ، نوید وحید و دیگر نے شرکت کی ۔
کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی ناظم آباد نسیم انصاری نے کہا کہ جماعت اسلامی نے اس شہر کی ہمیشہ خدمت کی ہے اور کراچی کے عوام نے عبد الستار افغانی اورنعمت اﷲ خان کی صورت جماعت اسلامی کی خدمات کو دیکھا ہے ۔(جاری ہے)
ہم خدمت کا مشن لیکر نکلے ہیں عوام یوسی 49 سے جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے مشترکہ پینل کو کامیاب بناکر تعمیر کے ایجنڈے کو آگے بڑھائیں ۔
انھوں نے کہا کہ دنیا کے تیسرے بڑے شہر کی چند سڑکیں اور انڈرپاس بنا دینا خدمت نہیں اس شہر کو ماسٹر پلان کی ضرورت ہے اور جماعت اسلامی کے نمائندے شہر کے مسائل کا ادراک اور حل رکھتے ہیں۔کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے نامزد چیئرمین یوسی 49 زاہد بن حنیف نے کہا کہ اپنے میئر کی چاہت رکھنے والی تنظیم کو اپنا پرانا میئر نہیں مل رہا جبکہ جماعت اسلامی کے نمائندے اسی شہر کی گلیوں میں عوام کے درمیان موجود ہیں ۔ ہم اس شہر کی خدمت کرنا چاہتے ہیں ۔ شہر کراچی کو سرکلر ریلوے اور گرین بسوں سے چنگچی رکشوں کی طرف دھکیلا گیا اس شہر کے مسائل کو حل کرنے میں جماعت اسلامی کے سوا کسی نے کردار ادا نہیں کیا ۔5 دسمبر کا دن انشاء اﷲ شہر کراچی کو ظالموں اور بھتہ خوروں سے نجات دلائے گا ہم اقتدار میں آ کر شہید عابد الیاس کا مشن آگے بڑھائیں گے ۔ نامزد کونسلرز عمیر اکرم ، ایوب علی ، نوید وحید نے اپنے خطاب میں کہا کہ یوسی 49 مسائل کی آماجگاہ بنا ہوا ہے پانی ، بجلی کے مسائل ، کچرے کے ڈھیر اور سیوریج کے مخدوش نظام نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے ۔ ہم انشاء اﷲ عوامی حمایت سے منتخب ہوکر شہریوں کو انکے بنیادی حقوق دہلیز پر مہیا کریں گے ۔ یوسی 49 ناظم آباد نمبر 1 سے جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے مشترکہ پینل کی حمایت کا اعلان کرنے عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی ذمہ داران خیال حیدر اور محمد قیوم بھی موجود تھے ۔انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ یوسی 49 سے دیانتدار قیادت کو کامیاب بنائیں گے ۔ اس شہر کو لوٹنے والوں کا احتساب ہونا چاہئے عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنے حقوق پر صبر کر رہے ہیں لیکن اب حقوق کو چھیننے کیلئے 5 دسمبر کو جماعت اسلامی کو کامیاب بنائیں اس موقع پر اقلیتی برادری کے سربراہان عمران عزیز بھٹی و دیگر نے شرکت کرکے اپنی بھر پور حمایت کا یقین دلایا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی پاکستان کے چاند پر بھیجے گئے کامیاب خلائی مشن پر قوم کی دلی مبارکباد اور پیغام
-
وزیراعظم کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
راجہ پرویزاشرف کا آئی ایم ایف پیکیج کی ممکنہ شرائط پر اظہار تشویش
-
ذرائع ابلاغ ریاست کا چوتھا ستون ہے ، ملک کے دشمن تشخص کو اجاگر کرنے میں ذرائع ابلاغ کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے ،سپیکر و ڈپٹی سپیکر
-
وزیراعظم کا شاہراہ قراقرم پر چلاس کے قریب بس حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار
-
وزیراعظم کا گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کی رپورٹ پر عدم اطمینان ، اظہار برہمی
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے چچا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی خضدار بم دھماکے کی شدید مذمت
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی خضدار میں دھماکے کی مذمت
-
ایرانی تیل کی سمگلنگ میں کئی موجودہ اور سابق وزراء اور سیاستدانوں کے ملوث ہونے کا انکشاف
-
رفح میں اسرائیلی کارروائی سے وسیع پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ، اوچا
-
سائبر کرائم کو ایف آئی اے سے الگ کرکے این سی سی آئی اے کے نام سے نئی ایجنسی بنادی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.