ای ڈی او ا یجوکیشن سرگودھا لیاقت علی ناصرکو فی الفور ٹرانسفر کیا جائے، چیف آرگنائزر پنجاب ٹیچرز یونین

من پسند ٹرانسفر،اساتذہ کوبرخاست ،ترقیوں کی بندش،سروس ضبطگی کے غیر قانونی اقدامات کی پُرزور مذمت کرتے ہیں،اللہ رکھا گجر

جمعرات 3 دسمبر 2015 22:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 دسمبر۔2015ء) پنجاب ٹیچرز یُونین کے مرکزی چیف آرگنائزر اللہ رکھا گُجر،رانا عبدالستار،طارق قریشی،اظہر بہزاد،عُمر حیات،مسعود گُجر ، مُنیر سندھو،بشیر خاں،رانا نقیب،قاری بشیر،اشفاق مغل اور دیگر راہنماوں نے ای ڈی او ایجوکیشن سرگودھالیاقت علی ناصر کی طرف سے گریڈ17,18,19 کوڈسپوزل پر لے کرمن پسند ٹرانسفریں کرنے،اساتذہ کوملازمت سے برخاست کرنے،ترقیوں کی بندش،سروس کی ضبطگی اور دیگر غیر قانونی اقدامات اُٹھانے کی پُرزور مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

راہنماؤں نے پنجاب ٹیچرزیُونین سمیت اساتذہ کی تمام تنظیموں پر مُشتمل اتحاد کی طرف سے ای ڈی اوایجوکیشن سرگودھا کے خلاف پنجاب ٹیچرز یُونین کے مرکزی صدر اللہ بخش قیصر کی قیادت میں چلائی جانے والی احتجاجی تحریک کی بھی حمایت کا اعلان کیا ہے۔راہنماؤں نے وزیر اعلٰی پنجاب،چیف سیکریٹری پنجاب،وزیر تعلیم پنجاب اور سیکریٹری سکولز پنجاب سے پُر زور مطالبہ کیا ہے کہ ای ڈی اوایجوکیشن سرگودھا کو فی الفور تبدیل کر کے اس کی طرف سے اُٹھائے جانے والے تمام غیر قانونی اقدامات کی ہائی لیول پر انکوائری کروائی جائے اور اس کے خلاف ضابطہ کی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :