5 دسمبر کا سورج حق پرستوں کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہوگا، رکن رابطہ کمیٹی محمد حسین
جمعرات 3 دسمبر 2015 23:15
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے بدھ کے روز قصبہ علیگڑھ اور اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں بڑی انتخابی ریلی نکالی گئی۔ اس انتخابی ریلی کی سربراہی اراکین رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم محمد حسین، مطیع الرحمان اور گل فراز خان خٹک کررہے تھے۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن محمد حسین نے کہا کہ قصبہ علیگڑھ اور اورنگی ٹاؤن کی عوام نے ہمیشہ الطاف حسین اور ایم کیو ایم کا ساتھ دیا ہے اور کڑے سے کڑے حالات میں بھی ثابت قدم رہے۔
انہوں نے کہا کہ 05 دسمبر کا سورج حق پرستوں کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہوگا اور ماضی کی طرح اس بار بھی قصبہ علیگڑھ و اورنگی ٹاؤن کے عوام ایم کیو ایم کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آج کراچی میں مسائل کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ، آج کراچی کی عوام پانی کو ترس گئی ہے صاف ستھرائی کا انتہائی ناقص انتظام کی وجہ سے جگہ جگہ گندگی اور غلاظت کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے طرح طرح کے وبائی امراض پھیل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے اپنے سابقہ بلدیاتی دور میں عوامی خدمات کے وہ کارنامے انجام دیئے کہ جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی اور یہ ایم کیو ایم ہی ہے کہ جس کے دو میئرز کا شمار دنیا کے بہترین میئرز میں ہوتا ہے۔ اس موقع پر ایم کیوایم کے حق پرست اراکین اسمبلی اقبال قادری، سیف الدین خالد ، محبوب عالم، قصبہ علیگڑھ اور اورنگی سیکٹرز و یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان سمیت بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی جبکہ ریلی کے دوران قصبہ علیگڑھ اور اورنگی ٹاؤن کے 20 مختلف مقامات پر اراکین رابطہ کمیٹی نے پرچم کشائی کی۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.