اداکارہ سونم کپور راج کماری کے نام سے پکاری جانے لگی
جمعہ 4 دسمبر 2015 12:28
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء) بالی ووڈ کی موسٹ اسٹائلش اداکارہ سونم کپور کی فلم ”پریم رتن دھن پایو“ کی کامیابی نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا جبکہ اداکارہ کو راج کماری کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ”ساوریا“ سے کیا جس کے بعد انہوں نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جسے شائقین نے بے حد سراہا جب کہ اداکارہ اپنے فنی کیرئیر میں اب تک کوئی بلاک بسٹر فلم دینے میں ناکام رہی تھی تاہم فلم ”پریم رتن دھن پایو“ان کے کیرئیر کی بلاک بسٹر فلم بن گئی ہے جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔
اداکاری سونم کپور کا اپنے انٹر ویو میں کہنا تھا کہ فلم ”پریم رتن دھن پایو“ میں میرے کردار کو بے حد پسند کیا گیا ہے جس کے بعد لوگ مجھے راج کماری کے نام سے ہی مخطاب کررہے ہیں جب کہ فلم کی کامیابی پر کئی سپر اسٹارز نے مبارکباد پیش کی ہے جس پر بے حد خوش ہوں تاہم اب میری یہی کوشش ہے کہ اپنی اداکاری سے اسی طرح سب کو متاثر کروں۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ فلم ”پریم رتن دھن پایو“ میں اداکار سلمان خان اور سونم کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جب کہ فلم اب تک دنیا بھر سے 400 کروڑ سے زائد کی کمائی کرچکی ہے۔
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
-
اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس
-
کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان
-
فلم ’ہے بے بی‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی کی حالیہ تصاویر وائرل
-
میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپرمین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ، بینائی جانے کا خدشہ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام
-
اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
-
توقع نہیں تھی کہ عشق مرشد ڈرامہ اتنا ہٹ جائے گا،اپنی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے ، بلال عباس
-
گٹارسٹ ڈوئن ایڈی انتقال کر گئے
-
لالی ووڈ کی نئی فلم ’’نولو نوٹینشن‘‘ آتے ہی چھاگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.