سلمان بٹ ، محمد آصف کو ڈومیسٹک ون ڈے ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت ملنے کا امکان
ذیشان مہتاب جمعہ 4 دسمبر 2015 13:05
لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار4دسمبر- 2015ء) سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں سزا پوری کرنے والے قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ اور فاسٹ باؤلر محمد آصف کو ڈومیسٹک ون ڈے ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت ملنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے ۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑی آج کل اپنی سزائیں مکمل کرنے کے بعد کرکٹر کو فکسنگ سے محفوظ رکھنے کے لیے لیکچرز دے رہے ہیں ، پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کو 12جنوری 2016ء سے شیڈول ملکی ڈومیسٹک ون ڈے ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت دی جاسکتی ہے اور اس ضمن میں تیاری کے لیے سلمان بٹ اور محمدآصف قائد اعظم ٹرافی کے اگلے راؤنڈ میں واپڈا کی جانب سے ان ایکشن ہوسکتے ہیں ۔
واضح رہے کہ آئی سی سی نے محمد عامر، سلمان بٹ اور محمد آصف کو 2010ء میں انگلینڈ کے خلاف سپاٹ فکسنگ کے الزام میں 10 سال تک کی سزا سنائی تھی اور ، تینوں نے لندن جیل میں بھی اپنے کئے کی سزا کاٹی تھی ۔ پی سی بی محمد عامر کو پہلے ہی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے چکا ہے اور آج کل محمد عامر بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں ایکشن میں ہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.