پاکستان سپر لیگ کو پی سی بی سے علیحدہ کرنے کا منصوبہ زیر غور
ذیشان مہتاب جمعہ 4 دسمبر 2015 17:00
لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار4دسمبر- 2015ء) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) کو پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) سے علیحدہ کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے ، اس منصوبے کے روح رواں سابق چیئر مین پی س بی نجم سیٹھی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سابق پی سی بی چیئر مین ، ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ اور پی ایس ایل گورننگ کونسل کے چیئر مین نجم سیٹھی نے ایک بار پھر ”بااختیار “ چیئر مین بننے کے خواب دیکھنا شروع کر دیئے ہیں اور اس مقصد کے لیے وہ پاکستان سپر لیگ کو پاکستا ن کرکٹ بورڈ سے علیحدہ کر کے اس کا چیئر مین بننا چاہتے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق اگلے سال متحدہ عرب امارات میں شیڈول پاکستان سپر لیگ کی کامیابی کی صورت میں اسے پاکستان کرکٹ بورڈ سے علیحدہ کرکے اس کا ایک الگ سیکریٹریٹ قائم کیا جائے گا اور پی ایس ایل کی پانچوں فرنچائز کے ڈائریکٹرز سمیت تما م عملے کو وہاں منتقل کیا جائے گا ۔(جاری ہے)
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس عمل کے مکمل ہونے کے بعد پی ایس ایل کومکمل مالی و انتظامی خودمختاری حاصل ہوگی اور وہ مکمل طور پر نجم سیٹھی کے رحم و کرم پر ہوگا کیوں کہ انہوں نے اس پراجیکٹ میں صرف من پسند افراد کی تعیناتی کی ہوئی ہے ۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اب تک پاکستان سپر لیگ پر لاکھوں ڈالرز خرچہ کر چکا ہے اور ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل ہی مزید لاکھوں ڈالرز کا خرچہ بورڈ حکام کی آنکھوں کے سامنے گھوم رہا ہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.