کراچی ،سیکورٹی ایجنسی نے ملٹری پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنانے والے ملزموں کی گرفتار کر لیا
گرفتار ملزموں کا تعلق کراچی کی ایک تنظیم کے عسکری ونگ سے ہے ،انہیں بد نام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی سرپرستی حاصل ہے،ذرائع
جمعہ 4 دسمبر 2015 18:26
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء) انتہائی معتبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ملک کی ایک اہم سیکورٹی ایجنسی نے کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر ملٹری پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنانے والے ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔ذرائع نے مطابق ملزمان کے انکشافات کے بعد کراچی میں اس نیٹ ورک کے دیگر ارکان کی گرفتاری آپریشن تیز کر دیاگیا ہے۔
گرفتار ملزموں کا تعلق کراچی کی ایک تنظیم کے عسکری ونگ سے ہے اور انہیں بد نام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی ''را'' کی سرپرستی حاصل ہے۔ حساس ادارے نے اس کامیابی کے متعلق اعلیٰ عسکری قیادت کو آگاہ کر دیا ہے۔ مذکورہ تنظیم کے عسکری ونگ نے کراچی میں رینجرز آپریشن کے بعد حساس اداروں کے اہلکاروں پر حملوں کے لیے خصوصی گروپ تشکیل دے رکھے ہیں۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ گزشتہ روز موٹر سائیکل سواروں نے ایم اے جناح روڈ پر ملٹری پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں ملٹری پولیس کے 2 اہلکار شہید ہو گئے تھے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو پہلے ہی گرفتار کر لیا تھا۔انٹیلی جنس ادارے کے ٹیکنیکل ونگ نے جیو فنسنگ کی مدد سے سہولت کار، حملہ آوروں اور اس نیٹ ورک کے دیگر افراد کو ٹریس کیا جس کے بعد ملٹری پولیس کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دونوں ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے اور ملزمان کو تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ تاہم ملزمان کی گرفتاری کی ابھی تک خفیہ رکھا جا رہے ہے ، سیکورٹی ایجنسی کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان انتہائی تربیت یافتہ ہیں اور اس سے قبل بھی وہ کراچی میں بڑی کرروائیوں کر چکے ہیں۔اس تنظیم کے بھارتی خفیہ ایجنسی 'را' سے رابطوں کے ثبوت ملے ہیں اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.