پنجاب حکومت نے مطلوبہ نتائج نہ ملنے کے باعث قائداعظم سولر پاور منصوبے کی نجکاری کا فیصلہ کرلیا
ہفتہ 5 دسمبر 2015 13:11
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 دسمبر۔2015ء) پنجاب حکومت نے مطلوبہ نتائج نہ ملنے کے باعث قائداعظم سولر پاور منصوبے کی نجکاری کا فیصلہ کرلیا ،قانون میں صوبے کو اپنے حصص فروخت کرنے کی اجازت نہ ہونے کی وجہ سے قوانین میں ترمیم کروائی جائے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے بہاولپور میں شروع کئے گئے قائداعظم سولرپارک کے نام سے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے سب سے بڑے منصوبے کو خسارے میں جانے کے باعث نجکاری کی فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 12 نومبر 2015 کو کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 31ویں اجلاس میں فیصلہ کیا کہ حکومت اپنا سرمایہ نکال کر منصوبے کی نجکاری کردے۔انرجی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے علاوہ سیکرٹری انرجی، سیکٹری قانون، چیئرمین پنجاب نجکاری بورڈ نے شرکت کی۔(جاری ہے)
اجلاس میں منصوبے کی نجکاری کے فیصلے کے بعد کابینہ سے منظوری کیلئے سمری وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو بھجوا دی گئی ہے۔
اس حوالے سے یہ بات بھی اہم ہے کہ موجودہ نجکاری قوانین صوبائی حکومت کو منصوبے میں اپنے حصص فروخت کرنے کی اجازت نہیں دیتے اس لیے پہلے ان قوانین میں ترمیم بھی کروائی جائے گی۔واضح رہے کہ قائداعظم سولر پارک کا سنگ بنیاد گزشتہ سال مئی میں رکھا گیا تھا ، تین مراحل میں مکمل ہونے والے اس منصوبے کیلئے 10 ہزار ایکڑ زمین مختص کی گئی تھی۔چینی کمپنی کے اشتراک سے شروع کیا گیا یہ منصوبہ 27مارچ 2015کو آپریشنل ہوا بعدازاں کمرشل طور پر 15جولائی 2015 سے یہاں پیدا ہونے والی بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہونا شروع ہوئی۔حکومت پنجاب نے دعوی کیا تھا کہ اس پراجیکٹ سے ابتدائی طور پر 100 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی لیکن اس منصوبے سے بجلی کی پیداوار اب تک صرف 18 سے 19 میگاواٹ ہے۔پنجاب حکومت یہ بھی دعوی کرچکی ہے کہ قائداعظم سولر پارک نیپرا کے معیارات سے زیادہ بجلی پیدا کررہا ہے،منصوبے سے ایک ارب 37کروڑ 50 لاکھ روپے کی بجلی فروخت کی گئی جس میں سے تقریبا 78کروڑ 21 لاکھ روپے وصول کیے جاچکے ہیں۔نیپرا نے منصوبے کے ذریعے پیدا ہونے والی بجلی کا ٹیرف 12 روپے فی یونٹ منظور کیا تھا تاہم اس کی پیداواری لاگت دوگنی ہو کر 24سے 25روپے فی یونٹ تک جاپہنچی ہے۔سولر پراجیکٹ کے پہلے مرحلے میں پنجاب حکومت اب تک پونے تین ارب کی سرمایہ کاری کرچکی ہے ۔مزید تجارتی خبریں
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.