وزیراعلیٰ شہبازشریف کا جوہر ٹاؤن کے پلازہ میں آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس، رپورٹ طلب

آتشزدگی سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس،زخمیوں کے بہترین علاج معالجے کی ہدایت

ہفتہ 5 دسمبر 2015 22:31

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 دسمبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں پلازے میں آتشزدگی کے واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی ہرممکن سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیراعلیٰ نے آتشزدگی سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :