اداکارہ وماڈل ساشاآغا نے بالی ووڈ کی دو فلمیں سائن کر لیں،
نئی فلمیں مداحوں کی دلچسپی کا باعث بنے گئی،یہ سب میری محنت اور لگن کا نتیجہ ہے، ساشا آغا
اتوار 6 دسمبر 2015 15:43
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن06دسمبر۔2015ء) معروف اداکارہ وگلوکارہ سلمیٰ آغا کی بیٹی اداکارہ وماڈل ساشاآغا کو بالی ووڈکے ایک معروف فلمسازادارے نے انہیں اپنی دونئی کمرشل فلموں میں سائن کرلیاہے۔ فلم میں ساشا کے مدمقابل بالی ووڈ کے معروف ہیرو ہوں گے لیکن تاحال انکا نام سامنے نہیں آ سکا۔فلمساز ادارے نے ساشا آغا کوگرین سگنل دینے کے بعد فٹنس اور رقص پرخاص توجہ دینے کی ہدایات بھی جاری کردیں۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ساشا آغا نے ان خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ محنت اور لگن کے ساتھ جو بھی کام کیا جائے اس کا نتیجہ ہمیشہ مثبت ہوتا ہے۔مجھے اپنی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ تھا اسی لیے مجھے اس بات کا اطمینان بھی تھا کہ جلد ہی میں اچھے بینر کی فلم میں جلوہ گر ہوں گی اسی لیے مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہاگلے سال میں بالی ووڈ کے ایک ایسے فلمساز ادارے کے ساتھ کام کرتی دکھائی دونگی جس کے ساتھ کام کرنا ہرمقبول اورنئے فنکارکی خواہش ہوتی ہے، مجھے دوفلموں میں سائن کیا گیا ہے اور میرے مدمقابل بالی ووڈ کے دو بڑے اسٹارز ہونگے ، ان کے بارے میں مجھے توپوری معلومات ہے لیکن معاہدے کے مطابق میں اس بارے میں تفصیلات سے آگاہ نہیں کرسکتی۔(جاری ہے)
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.