نامساعدحالات کے باوجود جے یو آئی کے امیدواروں کی متعدد یوسیزپر بھاری اکثریت سے کامیابی عوام کی جے یو آئی پر اعتماد کا مظہر ہے،قاری محمدعثمان
دوجماعتی اتحاداوردیگرغیرفطری الائنسز کے ذریعے جے یو آئی کاراستہ روکنے کی ہرممکن کوشش کی گئی مگرعوام نے ان کی یہ سازش ناکام بنادی ہے، نائب امیرجے یوآئی سندھ
اتوار 6 دسمبر 2015 16:58
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 دسمبر۔2015ء) جمعیت علماء اسلام سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان نے کہا کہ نامساعدحالات کے باوجود جے یو آئی کے امیدواروں کی متعدد یوسیزپر بھاری اکثریت سے کامیابی کراچی کے غیرت مندعوام کی جے یو آئی پر اعتماد کا مظہر ہے،دوجماعتی اتحاداوردیگرغیرفطری الائنسز کے ذریعے جے یو آئی کاراستہ روکنے اورکراچی کے عوام سے علماء کا تعلق ختم کرنے کی ہرممکن کوشش کی گئی مگر کراچی کے باشعورعوام نے ان کی یہ سازش اپنی ووٹ کی طاقت سے ناکام بنادی ہے، مخالفین ناکامی کے باوجودجے یو آئی کی کامیابی کو روکنے کی سازشوں اوررزلٹ تبدیل کرنے میں مصروف ہیں۔
وہ اتوارکو اپنے دفترمیں ملاقات کے لئے آنے والے جے یو آئی کے کامیاب ارکان سے گفتگوکررہے تھے۔(جاری ہے)
،قاری محمد عثمان نے تمام منتخب ارکان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نامساعد حالات اور غیر محسوس انداز میں پیدا کی گئی رکاوٹوں کے باوجود جے یو آئی کے امید واروں بڑی تعدادمیں کامیابی کراچی کے عوام کا جے یو آئی پر اعتماد کا اظہار ہے،جے یو آئی کے منتخب بلدیاتی ارکان عوامی خدمت کی بہترین مثال قائم کریں گے۔
قاری محمد عثمان نے کہا کہ جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی سے تخت کراچی کے حصول کا غیر فطری اتحاد کر کے دینی کاز کو نقصان پہنچایا ہے جس پر دینی جماعتوں کو سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔قاری محمد عثمان نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں مجموعی طور پر 25سے زائد بلدیاتی نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ ضلع غربی یو سی 3پٹھان کالونی میں جے یو آئی ضلع غربی کے جنرل سیکریٹری سید اکبر شاہ ہاشمی چیئرمین ، ،یوسی6 پختون آبادمنگھوپیر سے نورمحمد اوریو سی 2ضلع ملیر میں جے یو آئی ضلع ملیر کے امیر مولانا احسان اللہ ٹکروی بھاری اکثریت سے چیئر مین منتخب ہوگئے ہیں،ضلع غربییوسی6 پختون آبادمنگھوپیر نیوسلطان آبادسے مفتی محمدخالد، یوسی 23مومن آباد سے وائس چئیرمین مولانا رشید احمد ،یو سی 28ضلع غربی سے وائس چیئر مین حاجی محمد رفیق ،، یو سی 20پہاڑ گنج ضلع وسطی سے وائس چیئر مین مولانا سلطان محمود،یوسی3 دیہہ لال بکھر گوٹھ ہاکس بے سے وائس چیئرمین تاج محمدبرفت،یوسی8لیاری ضلع جنوبی سے وائس چیئرمین حافظ تاج محمد بلوچ، ضلع غربی یو سی 3پٹھان کالونی وارڈ نمبر2 میں محمد عمر ، وارڈ 4میں مولانا ضیاء الحق ، یو سی 10ضلع غربی قصبہ کالونی وارڈ نمبر 1قاری روح الامین ، یو سی مواچھ گوٹھ سے وارڈ کونسلر مولانا شمس الدین ، غربی یو سی4 میٹروویل وارڈ نمبر 2 سے سردار حسین وارڈ کونسلر ،،یوسی 30بلدیہ ٹاؤن وارڈ کونسلرملک اقبال، یو سی 20پہاڑ گنج ضلع وسطی وارڈ4سے گل نصیب خان ،یوسی6 پختون آبادمنگھوپیر سے مولانا خلیل اللہ ،غلام بادشاہ وارڈکونسلرز اورحاجی اثرجان گجرڈسٹرکٹ کونسلرسمیت کئی وارڈ کونسلرز جے یو آئی کے انتخابی نشان کتاب اور اتحادی جماعتوں کے انتخابی نشان پر منتخب ہوئے ہیں،بعض یوسیزپرجے یو آئی کے حمایت یافتہ اآزاد پینلزنے بھی کامیابی حاصل کی ہے جبکہ متعدد یو سیز میں جے یو آئی و اتحادی امیدواروں کو مخالف امیدوارں پر برتری حاصل ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.