دہلی ٹیسٹ ،جنوبی افریقہ کو 337 رنز سے شکست،ہندوستان نے دس سال بعد سیریز جیت لی
پیر 7 دسمبر 2015 18:51
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 دسمبر۔2015ء) ہندوستان نے دس سال بعد جنوبی افریقہ کو سیریز کے چوتھے اور آخری میچ میں337 رنز سے شکست دے کر سیریز تین صفر سے جیت لی جبکہ آئی سی سی کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی دوسری پوزیشن بھی چھن گئی۔جنوبی افریقہ کی ٹیم میچ کے آخری روز 481 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ریکارڈ سست بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 143 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی۔
پانچویں دن کے آغاز پر جنوبی افریقہ کا اسکور دووکٹوں پر 72 رنز تھا جبکہ کپتان ہاشم آملہ 22 اور اے بی ڈی ولیئرز 11 رنز پر کھیل رہے تھے تاہم ہاشم آملہ سست بیٹنگ کا ریکارڑ توڑتے ہوئے 288 گیندوں پر 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ فیف ڈوپلیسی 117 گیندوں پر 10 رنز بنا کر جڈیجا کا شکار بنے تو جنوبی افریقہ کا اسکور 111 رنز تھا، ایک رن کے اضافے کے بعد جے پی ڈؤمینی کو ایشون نے واپس پویلین بھیج دیا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل محمد حارث کو نظر انداز کرنے کی وجہ بتا دی
-
قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، محمد عامر کو تاحال آئرلینڈ کا ویزہ جاری نہ ہوسکا
-
سٹرائیک ریٹ پر تنقید، وسیم اکرم ، ویرات کوہلی کے دفاع میں سامنے آگئے
-
پی ایس ایل 10 کے پلے آف کیلئے انگلینڈ کے 3 سٹیڈیم زیر غور
-
حارث روف نے تعریف کرنے پر ویرات کوہلی کا شکریہ ادا کر دیا
-
اطالوی ٹینس سٹار جینک سنر کولہے کی انجری کے باعث اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار
-
ہم روبوٹ نہیں کہ بٹن دبائیں اور اچھا پرفارم ہوجائے : اعظم خان
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.