سکیورٹی خدشات ،ورلڈ سکواش فیڈریشن نے مصر میں ہونیوالی چیمپئن شپ ملتوی کر دی
منگل 8 دسمبر 2015 13:32
اسلام آباد ۔ 08 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی08دسمبر۔2015ء) ورلڈ سکوائش فیڈریشن نے مصر میں سیکورٹی خدشات کی وجہ سے ورلڈ مینز ٹیم سکوائش چیمپئن شپ ملتوی کردی۔ نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
(جاری ہے)
پاکستان سکوائش فیڈریشن کے نائب صدر قمر الزمان نے منگل کو اے پی پی کو بتایا کہ شیڈول کے مطابق ورلڈ مینز ٹیم سکوائش چیمپئن شپ 12 سے 18 دسمبر تک مصر میں کھیلی جانی تھی اورپاکستانی ٹیم نے 10 دسمبر کو پوری تیاری کے ساتھ مصر جانا تھا مگر یورپی ممالک نے مصر میں سیکورٹی خدشات کی بنا پر ایونٹ میں شرکت سے انکار کردیا تھا جس کی وجہ سے ورلڈ سکوائش فیڈریشن نے چیمپئن شپ ملتوی کردی ہے۔
نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے 23 سے 25 ممالک نے شرکت کرنا تھی ۔ جن میں جرمنی ‘ انگلینڈ ‘ آسٹریلیا ‘ کینیڈا‘ سکاٹ لینڈ‘ امریکا ‘ سنگا پور ‘ ملائشیا ‘ پاکستان ‘ قطر ‘ کویت ‘ بھارت ‘ سری لنکا اور ایران سمیت دیگر ممالک شامل تھے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.