پیازمیں حیاتین ، نمکیات کے علاوہ وہ تمام غذائی اجزاء موجو د ہوتے ہیں جو کو دل کی مہلک امراض سے محفوظ رکھنے میں معاون ہوتے ہیں،ڈاکٹر قیصر لطیف
منگل 8 دسمبر 2015 15:01
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن08دسمبر۔2015ء) ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ماہر شعبہ سبزیاتر ڈاکٹر قیصر لطیف چیمہ نے کہا ہے کہ پیازمیں حیاتین ، نمکیات اور طاقت کے ضروری حراروں کے علاوہ وہ تمام غذائی اجزاء موجو د ہوتے ہیں جو انسان کو دل کی مہلک امراض سے محفوظ رکھنے میں معاون ہوتے ہیں ۔معتدل اور خشک موسم پیاز کی زیادہ پیداوار کے لیے موزوں ہے ۔
وسط اکتوبر سے آخر اکتوبر تک کاشتہ پیاز کی اگیتی فصل کی پنیری وسط دسمبرتک کھیت میں منتقلی کے قابل ہوجاتی ہے ۔آن لائن کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے کسانوں اور کاشتکاروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کاشتکاروں کو سفارش کی کہ وہ پیاز کی نرسری کی منتقلی کے لیے زمین کو اچھی طرح تیار کریں۔(جاری ہے)
کھیت میں مٹی پلٹنے والا ہل چلائیں اور بعد میں دو مرتبہ کلٹیویٹر چلا کر زمین کو کھلا چھوڑ دیں۔
پنیر ی کھیت میں منتقل کرنے سے پہلے دس تا بارہ ٹن گوبر کی گلی سڑی کھادفی ایکڑ میں 20کلو گرام یوریا ملا کر استعمال کریں۔کھیت کوآبپاشی کریں اور وتر آنے پر دو سے تین ہل بمعہ سہاگہ چلا کر زمین کو کھلا چھوڑ دیں تاکہ جڑی بوٹیاں کاشت سے پہلے اگ آئیں۔جڑی بوٹیاں اگنے کے بعد دوبارہ ہل چلا کر جڑی بوٹیوں کی تلفی کریں اور کھیت کو کھلا چھوڑ دیں تاکہ دھوپ لگنے سے زمینی بیماریوں کے جراثیم ختم ہوجائیں ۔بعدازاں زمین تیار کرنے کے بعد 8تا10انچ گہری چھوٹی کھیلیاں بنائیں ۔پنیری منتقلی سے قبل کھیت کو ہلکی آبپاشی کریں اور پنیری کو کھیت سے وتر حالت میں اس طرح اکھاڑیں کہ اس کی جڑیں نہ ٹوٹنے پائیں۔پیاز کی نرسری کے پودے کھیلیوں کے دونوں طرف 10سینٹی میٹر کے فاصلے پر لگائیں اور کھیت کو پانی لگادیں۔ پہلی تین آبپاشیاں سات سے آٹھ دن کے وقفہ سے کریں۔ اس کے بعد آبپاشی کا دورانیہ بڑھادیں۔ پودوں کی منتقلی کے بعد 45دن کے دوران دو سے تین بار گوڈی کریں اور جڑی بوٹیوں کا تدارک کریں۔مزید تجارتی خبریں
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 72ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا جبکہ 100انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس سے زاید کی کمی دیکھنے ..
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ
-
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا کی سفیر سے گفتگو
-
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.