قندھار ائیر پورٹ پر افغان طالبان کی جانب سے قبضہ کرلیے جانے کی اطلاعات

muhammad ali محمد علی منگل 8 دسمبر 2015 20:12

قندھار ائیر پورٹ پر افغان طالبان کی جانب سے قبضہ کرلیے جانے کی اطلاعات

کابل(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.8دسمبر 2015 ء) قندھار ائیر پورٹ پر افغان طالبان کی جانب سے قبضہ کرلیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قندھار ائیر پورٹ پر افغان طالبان کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے افغان سیکورٹی حکام کی جانب سے تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ افغان طالبان نے ائیر پورٹ پر قبضہ کرلیا ہے۔ اس وقت افغان فوج اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپ جاری ہے۔