قومی مینز جوڈو چیمپئن شپ کیلئے کھلاڑیوں کے ٹریننگ کیمپس کل شروع ہوں گے
بدھ 9 دسمبر 2015 12:06
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 دسمبر۔2015ء)پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام 24 ویں قومی مینز جوڈو چیمپین شپ کی تیاری کیلئے چاروں صوبوں اور مختلف محکموں کی جانب سے تربیتی کیمپ(آج) جمعرات سے اپنے اپنے شہروں میں شروع ہوں گے۔ یہ چیمپئن شپ 28 سے30 دسمبر تک کراچی میں کھیلی جائے گی۔
(جاری ہے)
پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکریٹری مسعود احمد حان کے مطابق چیمپئن شپ میں چاروں صوبے، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان، آزاد جموں کشمیر، آرمی، واپڈا، پولیس، نیو ی اور ایچ ای سی شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال آرمی اور واپڈا کی ٹیموں نے مشترکہ طور پر ٹائٹل جیتا تھا۔ دریں اثناء کے پی کے سپورٹس بورڈ ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے انڈر 16 گرلز جوڈو چیمپئن شپ کے مقابلے پشاور میں جاری ہے۔ جس میں ملک بھر سے پانچ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ چیمپئن شپ میں خیبر پختونخوا، سندھ، پنجاب، اسلام آباد اور بلوچستان شرکت کر رہے ہیں۔ چیمپئن شپ 9 دسمبر تک جاری رہے گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
لنکن پریمئیر لیگ، نسیم شاہ سمیت سینکڑوں کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی
-
کاؤنٹی کرکٹ، شان مسعود کا جوئے کی تشہیر سے گریز
-
جیسن گلیسپی پاکستان کو ایک مستقل مزاج ریڈ بال ٹیم بنانے کے خواہشمند
-
بابر اعظم ،ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کے قریب
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.