مسجد الحرام میں ایمرجنسی دروازے بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا
سمیرا فقیرحسین بدھ 9 دسمبر 2015 16:49
مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 09 دسمبر 2015 ء) : سعودی حکام نے مسجد الحرام میں ایمرجنسی دروازے بنوانے کا فیصلہ کیا ہے . روزنامہ مکہ کے مطابق اس کام کے لیے حکام نے ایک خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے جو اس پراجیکٹ سے متعلق جائزہ لے کر دروازوں کی جگہ کا تعین بھی کرے گی. حکام کے مطابق کمیٹی میں مختلف شعبوں کے ماہرین کو شامل کیا گیا ہے جو مسجد الحرام میں ایمرجنسی دروازوں پر حکام کو حتمی تصور پیش کریں گے.
اس پراجیکٹ کے لیے بنائی گئی کمیٹی مسجد الحرام میں ایمرجنسی دروازوں کی تعداد اور ان کی لوکیشن سے متعلق بھی تجاویز پیش کرے گی. جبکہ ان تمام دروازوں کو دوسرے عام دروازوں سے منفرد بنانے پر بھی غور کیا جائے گا.(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق ایمرجنسی کے لیے بنائے جانے والے یہ دروازے مسجد کے اندر موجود عبادت گزاروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر مسجد سے باہر نکلنے میں مدد دیں گے.
واضح رہے کہ حج کے دوران مسجد حرام میں کرین گرنے سے سینکڑوں عازمین حج شہید ہو گئے تھے جس کے بعد کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سعودی حکام نے ایمرجنسی دروازے بنانے کا فیصلہ کیا ہے.دوسری جانب شاہ سلمان نے کعبہ کی نچلی دیوار کے ماربل کی بھی تعمیر نو کی منظوری دے دی ہے. متعلقہ حکام کے مطابق کعبیہ کی نچلی دیوار کا ماربل خراب ہو چکا ہے اور اسے تعمیرٍ نو کی ضرورت ہے جس کی منظوری بھی دے دی گئی ہے. تاہم انجینئیرز کا کہنا ہے کہ نیا پتھر لگنے تک دیوار کے گرد باڑ لگا دی جائے گی.متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.