قمر ابراہیم پاکستانی ہاکی ٹیم کے نئے کوچ مقرر
بدھ 9 دسمبر 2015 16:50
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن09دسمبر۔2015ء) پاکستانی ہاکی ٹیم کے سابق رکن اور اولمپیئن قمر ابراہیم کو قومی ہاکی ٹیم کا نیا کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز احمد نے بتایا کہ قمرابراہیم کو چیف کوچ کی ذمہ داری سونپی جا رہی ہے اور بحیثیت چیف کوچ ان کا پہلا ٹورنامنٹ سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ہوگا جو اپریل میں منعقد ہوگا۔
شہباز احمد کا کہنا ہے کہ قمر ابراہیم کی مشاورت سے بقیہ کوچنگ عملے کا تقرر کیا جائے گا۔47 سالہ قمر ابراہیم 1990 کی دہائی میں رائٹ آوٴٹ کی حیثیت سے بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔وہ 1992 کے بارسلونا اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی پاکستانی ٹیم میں بھی شامل تھے۔یاد رہے کہ چیف کوچ کا عہدہ شہناز شیخ کے استعفے کے بعد سے خالی تھا جو اس سال ورلڈ ہاکی لیگ میں پاکستانی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد مستعفی ہوگئے تھے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.