انسداد منشیات کے لیے پاک ،روس مشترکہ بحری مشق ’اریبین مون سون2015‘ اختتام پذیر ہوگئیں
بدھ 9 دسمبر 2015 17:10
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔09 دسمبر۔2015ء) پاکستان اور روسی بحری افواج کی انسداد منشیات کے لیے مشترکہ مشق ’اریبین مون سون 2015شمالی بحیرۂ عرب میں منعقد ہوئی۔ پاک بحریہ کے مختلف یونٹس بشمول پاکستان نیوی شپ خیبر، روسی جہاز ’کلاکوو‘ ، پا ک بحریہ کی اسپیشل آپریشن فورسز اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے مشق میں شرکت کی۔
پا ک بحریہ حکومتی پالیسیوں پر عمل پیر ا ہے اور بحری علاقے میں فروغ امن اور استحکام کے لیے مسلسل اقدامات کررہی ہے۔(جاری ہے)
پاک بحریہ اپنی بحری حدود میں جرائم کی روک تھام کے لیے بہت سی کثیرالملکی کوششوں میں سرگرم عمل ہے جو کہ عالمی معیشت اور توانائی کے تحفظ کے لیے مستحکم سمندری ماحول کی ضامن ہیں۔ روسی بحریہ کے ساتھ انسداد منشیات کی مشترکہ مشق کا مقصد بڑے سمندروں میں غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے طریقہ کار وضع کرنا تھا۔
امید ہے کہ یہ مشق مستقبل پاک اور روسی بحری افواج کے مابین اشتراک اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو بڑھانے میں مشعل راہ ثابت ہوگی۔ یہ بھی توقع کی جارہی ہے کہ روسی بحری جہاز ’کلا کوو‘ کا دورۂ کراچی دونوں ممالک کے درمیان باہمی اشتراک کے لیے نئی راہیں استوار کرے گا۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.