ایرانی نیول چیف سمیت 11 عہدیدار شام میں ہلاک
ہلاک ہونے والوں میں جنرل عہدے کے افسربھی شامل،تدفین کردی گئی،ایرانی میڈیا
بدھ 9 دسمبر 2015 18:18
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 دسمبر۔2015ء شام کے شہر اللاذقیہ اور حلب شہروں میں باغیوں سے لڑتے ہوئے مزید گیارہ فوجی افسر اور سپاہی ہلاک ہو گئے ، باغیوں کے حملوں میں بشارالاسد پر جان فدا کرنے والوں میں جنرل کے عہدے کے افسر بھی شامل ہیں جن میں نیول چیف میجر جنرل ستار محمودی کا نام بھی بتایا جا رہا ہے،ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق میجر جنرل ستار محمودی مغربی شام کے اللاذقیہ شہر میں حکومت نواز فورسز کی عسکری رہ نمائی پر مامور تھے وہ پاسداران انقلاب کے بوشھر کے علاقے کے سربراہ بھی تھے۔
ماضی میں وہ ایران کے پانچویں بحری بیڑے کے کمانڈر کے طورپر بھی خدمات انجام دیتے رہے ، انہیں عسکری امور مہارت کی بدولت شام میں صدر بشارالاسد کی حمایت میں لڑنے والے جنگجوؤں کی تربیت کے لیے بھیجا گیا تھا،ادھر ایران کی ایک دوسری خبر رساں ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاسداران انقلاب کے ’’کربلا‘‘ بریگیڈ کے سربراہ جنرل محمد حسین بابائی کے ایک بیان کا حوالہ دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ حب میں ایران کے چار افسر ہلاک ہو گئے ان کی شناخت مصطفیٰ محرم علی مرادخانی، مصطفیٰ شیخ الاسلامی، روح اﷲ صحرائی اور عبدالرحیم فیروز آبادی کے نام سے کی گئی ہے،ایرانی پریس کے مطابق پاسداران انقلاب کی ایلیٹ فورس سے سربراہ جنرل حبیب روحی کو بھی حلب میں قتل کر دیا گیا ہے۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.