افغان سیکورٹی فورسز نے 24 گھنٹے بعد قندھار ائیرپورٹ کا کنٹرول سنبھال لیا،37شہری ہلاک ، 35 زخمی
حملہ آور ائیرپورٹ کے اندر ملٹری بیس داخل ہونے میں ناکام رہے ،حملے میں کوئی بھی امریکی یا اتحادی فوجی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا،بین الاقومی فوجی اتحاد کے ترجمان کرنل مائیکل لاہورن
بدھ 9 دسمبر 2015 19:55
قندھار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 دسمبر۔2015ء ) افغانستان کے شہر قندھارکے ہوائی اڈے پر طالبان کے حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے تقریبا 24 گھنٹے بعد آپریشن مکمل کرتے ہوے ائیرپورٹ کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا،حملے کے دوران37شہری ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کاروائی میں 10 سے زائد حملہ آور بھی مارے گئے ۔بدھ کو غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان وزارت دفاع کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ روز قندھار ائیرپورٹ پر طالبان کے بڑے حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے تمام حملہ آورں کو ہلاک کردیا ہے جس کے بعد آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے ۔
حملے اور لڑائی کے دوران 37شہری ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کاروائی میں 10 سے زائد حملہ آور بھی مارے گئے۔افغان وزارت دفاع کے ترجمان جنرل محمد رادمانیش نے بتایا کہ قندھارائیرپورٹ پر 10 سے 15دہشتگردوں کے ساتھ پورا ایک دن لڑائی جاری رہنے کے بعد افغان فورسز نے بالاآخر بدھ کو ائیرپورٹ کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا اور تمام دہشتگردوں کو مار گرایا گیا جو خودکش جیکٹس،راکٹوں،گرینیڈ لانچروں اور خودکار رائفلوں سے لیس تھے ۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.