پاک بحریہ کی سال2015ء کی چوتھی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا نیول ہیڈ کوارٹرز میں انعقاد
آپریشنل تیاریوں،ترقیاتی منصوبوں اور موجودہ میری ٹائم ماحول پر تبادلہ خیال
بدھ 9 دسمبر 2015 22:48
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 دسمبر۔2015ء) پاک بحریہ کی چوتھی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس بدھ کو نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گئی۔کانفرنس کی صدارت چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اﷲ نے کی۔کانفرنس کے انعقاد کا بنیادی مقصد پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور اس کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینا تھا۔
پاک بحریہ کے سربراہ کو پاک بحریہ کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔موجودہ سیکیورٹی صورت حال کا تذکرہ کرتے ہوئے چیف آف دی نیول اسٹاف نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ چیلنجز اس بات کے متقاضی ہیں کہ اندرونی اور بیرونی خطرات سے نبرد آزما ہونے کے لئے ہمیشہ چوکنا اور مستعد رہا جائے۔ چیف آف دی نیول اسٹاف نے نومبر میں منعقد ہ بحری مشق سی سپارک 2015کے دوران متعلقہ کمانڈزکی انتھک کاوشوں اور پیشہ ورانہ مظاہروں بشمول کامیاب اینٹی شپ میزائل فائرنگ کو سراہا۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
-
مزدور کی کم از کم تنخواہ 60000/-روپے قانونی طور پر مقرر کی جانی چاہئے،علماء مشائخ
-
وزیراعلی سندھ نے پرائمری اسکولوں کو بتدریج پوسٹ پرائمری اسکولوں میں اپ گریڈ کرنے کی پالیسی کی منظوری دیدی
-
وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
میئر کراچی کی 25افسران کو محکمہ انفورسمنٹ اینڈ امپلی مینٹیشن کے ایم سی میں بطور انسپکٹر تعینات کرنے کی منظوری
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
تیزاب پھینکنے کا الزام، شہزاد اکبر کی حکومت پاکستان کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی تیاری
-
پرویزالٰہی کی گرفتاری ، پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کیس میں فیصلہ محفوظ
-
مہنگائی نے مزدور اور غیر مزدور کی تفریق ختم کر دی :خرم نواز گنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.