قومی آرچری چیمپئن شپ 28 دسمبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگی،وصال محمد خان
جمعرات 10 دسمبر 2015 12:45
اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10دسمبر۔2015ء) پاکستان آرچری فیڈریشن کے زیراہتمام قومی آرچری چیمپئن شپ 28 دسمبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگی۔ پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری وصال محمد خان نے اے پی پی کو بتایا کہ چیمپئن شپ میں مرد، خواتین اور پیرا آرچرز کی تین کیٹگریزمیں مقابلے ہونگے اور چیمپیئن شپ میں چاروں صوبوں سمیت مختلف ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
انہوں نے کہا کہ قومی آرچری ٹیم پہلی بار سیف گیمز میں شرکت کر رہی ہے جس کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں جاری ہے۔ کیمپ میں دس مرد اور چار خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور ان کھلاڑیوں کو ہیڈ کوچ اجلال الدین اورکوچ اصغر علی جدید اور اعلیٰ تربیت دے رہے ہیں مرد کھلاڑیوں میں محمد اسحاق، رفاقت جوڑا، ادریس مجید، محمد طیب، عامر یسین، سجاد احمد، کاشف افتخار، شہزاد بٹ، وقاص خان، ملک صفدر اقبال جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں رابعہ مومن، اومامہ خالد، ارم شہزادی اور عقسہ نواز شامل ہیں۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.