مونگ و ماش کے پودوں کی جڑوں میں موجودنائٹروجن فکسنگ بیکٹیریا زمین کی زرخیزی بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتاہے، محکمہ زراعت پنجاب

جمعرات 10 دسمبر 2015 16:17

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 دسمبر۔2015ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ مونگ و ماش کے پودوں کی جڑوں میں موجودنائٹروجن فکسنگ بیکٹیریا زمین کی زرخیزی بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتاہے لہٰذا کاشتکار مونگ وماش کی زیادہ سے زیادہ کاشت یقینی بنائیں تاکہ نہ صرف دالوں کی ضروریات کو پورا کیاجاسکے بلکہ زمین کی زرخیزی میں اضافہ کیساتھ ساتھ اضافی پیداوار برآمد کرکے زرمبادلہ کاحصول بھی ممکن بنایاجاسکے۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے بتایاکہ حکومت نے دالوں کے نئے پیداواری منصوبہ کی بھی منظوری دے دی ہے جس کے تحت پنجاب حکومت دالوں کی پیداوار میں خودکفالت اور اضافہ کیلئے نیا منصوبہ شروع کر رہی ہے تاکہ دالوں کی پیداوار میں اتار چڑھاؤ کا خاتمہ کیا جا سکے۔ انہوں نے دالوں کی اہمیت بارے بتایا کہ ان میں تقریباً 20سے 24 فیصد پروٹین ہوتا ہے جو کہ انسانی غذا کا اہم جزو ہے۔

متعلقہ عنوان :