توہین مذہب کے الزام میں قید سعودی بلاگر رائف بدوی نے بھوک ہڑتال شروع کر دی
جمعہ 11 دسمبر 2015 14:39
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 دسمبر۔2015ء )سعودی عرب میں توہین مذہب کے الزام میں سزائے قید کاٹنے والے انعام یافتہ بلاگر رائف بدوی نے بھوک ہڑتال شروع کر دی ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق یہ بات بدوی کی اہلیہ انصاف حیدر نے ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں بتائی۔
(جاری ہے)
ان کے مطابق بھوک ہڑتال شروع کیے جانے سے قبل رائف بدوی کو ایک ’نئی اور الگ تھلگ جیل‘ میں منتقل کر دیا گیا تھا۔
انصاف حیدر نے بتایا کہ اس معروف بلاگر نے اپنی بھوک ہڑتال گزشتہ منگل کے روز ہی شروع کر دی تھی۔ رائف بدوی کو سعودی عرب میں توہین مذہب کے الزام میں دس سال قید اور ایک ہزار کوڑوں کی سزا سنائی گئی تھی، جس پر بین الاقوامی سطح پر شدید احتجاج ابھی تک جاری ہے۔ حیدر اپنے تین بچوں کے ساتھ کینیڈا میں مقیم ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.