سورج پنچولی نے” فلمی کیریئر“ کی خاطر” سفاکی “کی انتہا کر دی
جمعہ 11 دسمبر 2015 16:30
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 دسمبر۔2015ء)سپر سٹار سلمان خان کی ہوم پروڈکشن ”ہیرو“ سے فنی سفر کا آغاز کرنے والے اداکار سورج پنچولی نے اپنے فلمی کیریئر کو بچانے کیلئے سفاکی کی انتہا کر دی۔اداکارہ جیا ء خان کے خود کشی کیس میں سی بی آئی کی طرف سے حال ہی میں چارج شیٹ دائر کر دی گئی جس میں دل دہلا دینے والے حقائق سامنے آئے ہیں۔
ممبئی مرر کے مطابق سی بی آئی کی طرف سے پیش کردہ رپورٹ کی روشنی میں اداکارہ جیا خان خودکشی سے قبل اداکار سورج پنچولی کے بچے کی ماں بننے والی تھی، لیکن سورج اپنے رشتے کو دنیا کے سامنے ظاہر نہیں کرنا چاہتا تھا۔پس اسی وجہ سے سورج نے جیا کو ادویات کے زریعے اسقاط حمل کا مشورہ دیا لیکن کبھی کبھار قدرت کو کچھ اور ہی منظور ہوتا ہے۔(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق پہلے پہل اداکار نے جیا خان کو ماہر امراض نسواں سے اسقاط حمل کیلئے استعمال کی جانے والی ادویات لا کردیں جسے کھانے کے بعد اداکارہ کی حالت غیر ہو گئی۔
حالت غیر ہونے پر جیا خان نے سورج سے مدد طلب کی جس پر سورج نے ڈاکٹر کو فون کرکے تفصیلات سے آگاہ کیا ڈاکٹر نے اسے اداکارہ کو فوری ہسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا۔ سورج نے معاملے کو دنیا کے سامنے نہ لانے کیلئے خود اداکارہ کے فلیٹ پر جا کرڈاکٹر کی مدد لیئے بغیر تڑپتی ہوئی جیا خان کے رحم سے چار ہفتے کے جنین کو نکالا اور ٹوائلٹ میں بہا دیا۔اداکارہ آخر کار ایک ماں تھی اس صدمے کو برداشت نہ کر سکی اور موت کو گلے لگا لیامزید فن و فنکار کی خبریں
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
-
اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس
-
کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان
-
فلم ’ہے بے بی‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی کی حالیہ تصاویر وائرل
-
میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپرمین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ، بینائی جانے کا خدشہ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام
-
اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
-
توقع نہیں تھی کہ عشق مرشد ڈرامہ اتنا ہٹ جائے گا،اپنی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے ، بلال عباس
-
گٹارسٹ ڈوئن ایڈی انتقال کر گئے
-
لالی ووڈ کی نئی فلم ’’نولو نوٹینشن‘‘ آتے ہی چھاگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.