عمدہ لباس کا انتخاب بھی آرٹ ہے‘ انیل کپور
جمعہ 11 دسمبر 2015 16:38
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 دسمبر۔2015ء)بولی ووڈ اداکار انیل کپور اپنے عمدہ لباس اور فٹنس کے باعث اپنی عمر سے کئی گنا چھوٹے نظر آتے ہیں۔ اداکار نے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لباس کسی بھی انسان کی شخصیت کا آئینہ دار ہوتا ہے۔ اداکار کا کہنا تھا کہ عمدہ لبا س کا انتخاب بھی ایک آرٹ ہے۔
(جاری ہے)
انیل کپور نے میڈیا کو بتایا کہ انھوں نے بہترین لباس کے انتخاب کا آرٹ اپنی والدہ سے جبکہ انکی بیٹی اداکارہ سونم کپور نے ان سے سیکھا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ جب وہ نوجوان تھے اس وقت وہ جب بھی کسی سالگرہ یا کسی اور تقریب میں شرکت کرتے تو انکے دوست انھیں انکے بہترین لباس کی بابت کسی امیر کبیر گھرانے کا فرد خیال کرتے تھے۔انکا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ محض غیر مناسب لباس کے چناوٴ کی وجہ سے اپنی عمر سے بڑے اور بد وضع دکھائی دیتے ہیں۔ واضح رہے انیل کپور کی بیٹی اداکارہ سونم کپور کوعمدہ لباس کے انتخاب کی وجہ سے بولی ووڈ انڈسٹری میں فیشن آئیکون کے طور پر جانا جاتا ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.