کابل میں اسپین کے سفارتخانے کے قریب طالبان کا کار بم حملہ،7 افراد زخمی
حملے کا نشانہ غیرملکیوں کا ایک گیسٹ ہاؤس تھا،طالبان ترجمان
جمعہ 11 دسمبر 2015 23:12
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 دسمبر۔2015ء ) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان نے اسپین کے سفارتخانے کے قریب کار بم حملہ کیا ہے اس دوران عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔جمعہ کو افغان میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ نے کابل میں اسپین کے سفارتخانے کے قریب کار بم دھماکے کی تصدیق کی ہے ۔
حملے کے بعد سیکورٹی فورسز کے دستے موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد تین شدت پسندوں اور سکیورٹی دستوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی اطلاع ہے۔ مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ طالبان نے اِس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اِس حملے کا نشانہ غیرملکیوں کا ایک گیسٹ ہاؤس تھا۔(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ سات زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔
حملے کے مقام سے ہسپانوی ایمبیسی صرف سات سو میٹر دور واقع ہے۔ دوسری جانب مقامی میڈیاکا کہنا ہے کہ حملے میں 2افراد ہلاک ہوئے ہیں تاہم اسکی سرکاری ذرائع سے تصدیق نہیں کی گئی ۔اسپین کے سفارتخانے کے ترجمان نے بھی تصدیق کی ہے کہ انکے سفارتخانے کے باہر دھماکہ ہوا ہے ۔واضح رہے کہ چند روز قبل قندھار ائیرفیلڈ پر طالبان کے حملے میں 50 افراد ہلاک ہوگئے تھے حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی تھی ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.