اداکارہ سنگم رانا کی پراسرار موت کے اصل حقائق آئندہ چند روز میں سامنے آنے کا امکان
ہفتہ 12 دسمبر 2015 12:10
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 دسمبر۔2015ء) اداکارہ سنگم رانا کی پراسرار موت کے اصل حقائق آئندہ چند روز میں سامنے آنے کا امکان ہے۔ اداکارہ سنگم رانا چند روز قبل اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی جس پر اسے جناح ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی تھی ۔
(جاری ہے)
تاہم مبینہ طور پر اداکارہ سنگم رانا کی موت کو خود کشی قرار دیا جاتا رہا مگر پوسٹمارٹم کی ابتدائی رپورٹ ملنے کے بعد یہ واضح ہو گیا کہ سنگم رانا کے گلے میں پھندے کے نشانات ہیں اور ان کو قتل کیا گیا ہے ۔
اس حوالے سے سنگم رانا کی والدہ کی مدعیت میں آمنہ اور اس کے دو بیٹوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے تاہم ملزمان نے عبوری ضمانتیں کروا لی تھیں ۔ اس حوالے سے متعلقہ پولیس ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ہم ملزمان کے قریب پہنچ چکے ہیں اور بہت جلد ان کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی اور باقاعدہ ایک پریس کانفرنس کر کے میڈیا کو اصل حقائق سے آگاہ کیا جائیگا ۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.