فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں دھند کے باعث دو ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق ، گیارہ زخمی

ہفتہ 12 دسمبر 2015 13:41

فیصل آباد /گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 دسمبر۔2015ء) فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں دھند کے باعث دو ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق جبکہ گیارہ زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو فیصل آباد کے نواحی علاقے کھڑیانوالہ میں ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ گوجرانوالہ میں بھی نندی پور نہر کے قریب بس کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں پانچ مسافر زخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :