وزیر اعلیٰ بلو چستان کی و فاقی وزیر منصو بہ بند ی احسن اقبال سے وفد کے ہمر اہ ملا قا ت

بلوچستان کے 29 ہزار رجسٹرڈ ٹیوب ویلز کیلئے متبادل حل کے طور پر شمسی توانائی پر تبدیلی کیلئے اقدامات پر کام کیا جائیگا،فیصلہ

منگل 14 مئی 2024 19:11

وزیر اعلیٰ بلو چستان کی و فاقی وزیر منصو بہ بند ی احسن اقبال سے وفد کے ..
سلام آباد/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی وفاق میں بلوچستان کے عوام کی ایک مضبوط اور توانا آواز بن کر صوبے کو درپیش مسائل کے حل کے لئے بھرپور انداز سے سر گرم عمل ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے منگل کواسلام آباد میں بلوچستان کے زرعی ٹیوب ویلز کے مسائل حل کرنے کے لئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان کے 29 ہزار رجسٹرڈ ٹیوب ویلز کے لیے متبادل حل کے طور پر شمسی توانائی پر تبدیلی کے لیے اقدامات پر کام کیا جائے گا اس موقع پر پاور ڈویژن کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان کو دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ بلوچستان میں 11 ہزار سے زائد غیر قانونی زرعی بجلی کے کنکشن بھی موجود ہیں اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے بھی بلوچستان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی ہے ملاقات میں بلوچستان کے زرعی ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی کے لیے درمیانی وقت میں بجلی کی فراہمی کے لیے بھی پاور ڈویڑن سے بات چیت کی گئی وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے حکومت بلوچستان کی جانب سے پاور ڈویڑن کے ساتھ مل کر بجلی کی فوری بحالی کے لیے اقدامات کی پیشکش کی وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے بلوچستان حکومت سے بجلی چوری روکنے کیلئے ملکر کام کرنے کی درخواست کی وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیر توانائی اویس لغاری کو بلوچستان کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے اس ضمن میں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں بجلی چوری کے خلاف مہم کو از سرنو شروع کیا جائے گا ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ چیف سیکرٹری بلوچستان، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس اور پاور سیکرٹری کی سربراہی میں ایک کمیٹی کام کرے گی جو دو دن کے اندر قابل عمل میکنزم وضع کرے گی وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنے دورہ اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے بھی ملاقات کی اس موقع پر وزیر خزانہ نے بلوچستان کے زرعی بجلی کنکشنز کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وزارت خزانہ حکومت بلوچستان کے ساتھ مل کر جلد از جلد ایک قابل عمل پلان بنائے گی وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کہا ہے کہ ہمارا مقصد صوبے کے مفادات کا تحفظ ہے جس کے لیے ہم ہر فورم پر بلوچستان کی بھرپور اور توانا آواز کو بلند کرتے رہیں گے۔