سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز کو اختیارات نہیں دینا صوبے کو سول وار کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہے،پیرپگارا
سندھ کی موجودہ صورت حال خطرناک ہے،رینجرز کے اختیارات کے معاملے کو فوری طور پر حل کرنا ہوگا ،سربراہ مسلم لیگ (فنکشنل)کی میڈیا سے بات چیت
ہفتہ 12 دسمبر 2015 19:33
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 دسمبر۔2015ء)پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیرصبغت اﷲ شاہ راشدی پیرپگارا نے کہا ہے کہ سندھ کی موجودہ صورت حال خطرناک ہے ۔سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز کو اختیارات نہیں دینا صوبے کو سول وار کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہے ۔رینجرز کو اختیارات دینے کے معاملے کو فوری حل کرنا ہوگا ۔
فوج اور رینجرز لوٹی ہوئی قومی دولت واپس لانا چاہتے ہیں تو یہ اچھی بات ہے ۔مخدوم امین فہیم سے دیرینہ تعلقات تھے ۔ان کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی نشست پر مسلم لیگ (فنکشنل) اپناامیدوار نہیں لائے گی ۔سانگھڑ میں حالات اتنے خراب نہیں تھے کہ وہاں پر بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے جاتے ۔سانحہ درازہ شریف کی تحقیقات سے مطمئن ہوں ۔(جاری ہے)
ان خیالات کااظہارا نہوں نے ہفتہ کو مخدوم ہاؤس میں صوبائی وزیر مخدوم جمیل الزماں سے ان کے والد مخدوم امین فہیم کی وفات پر تعزیت کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔
پیر پگارا نے مخدوم جمیل الزماں سے تقریباً دو گھنٹے ملاقات کی ۔ملاقات میں انہوں نے مخدوم امین فہیم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پیر پگارا نے کہا کہ رینجرز نے کراچی میں آپریشن کرکے شہر کی رونقوں کوبحال کیا ہے ۔رینجرز کا آپریشن جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہے ۔سب لوگ رینجرز کے آپریشن کو سراہتے ہیں ۔رینجرز نے کراچی میں بدامنی کو کنٹرول کیا ہے ۔سندھ حکومت رینجرز کو اختیارات نہیں دے رہی ہے اس سے صورت حال خطرناک ہورہی ہے ۔اگر رینجرز کو سندھ سے ہٹایا گیا تو صوبہ سول وار کی طرف جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے پیسے دہشت گردی میں استعمال ہوئے ہیں ۔صوبے میں پانچ سال میں اتنی کرپشن کی گئی ہے کہ جتنی گزشتہ 20برس میں نہیں کی گئی ۔ہم قیام امن اور دہشت گردی کے خلاف وفاق کی پالیسیوں کی حمایت کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ کراچی آپریشن جاری رہے اور رینجرز کو اختیارات ملیں ۔انہوں نے کہا کہ فوج اور رینجرز لوٹی ہوئی دولت کو واپس لاناچاہتی ہیں جو کہ اچھی بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ بدامنی کوجواز بنا کر سانگھڑ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے گئے ۔سانگھڑ میں کوئی کشیدگی نہیں ہے ۔سانگھڑ میں بلدیاتی انتخابات فوری کرائے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ سانحہ درازہ شریف خیرپور کے حوالے سے جو تحقیقات جاری ہیں اس سے مطمئن ہوں ۔وزیراعلیٰ سندھ نے ان تحقیقات میں کوئی مداخلت نہیں کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مخدوم امین فہیم میرے دیرینہ دوست تھے ۔ان سے طویل عرصہ رفاقت رہی ۔ان کے انتقال پر ان کے بیٹے سے تعزیت کے لیے آیا ہوں یہ میرا اخلاقی فریض ہے ۔مخدوم امین فہیم کی وفات سے جو نشست خالی ہوئی ہے اس پر مسلم لیگ (فنکشنل)اپنا امیدوار نہیں لائے گی ۔پیر پگارا نے مخدوم امین کی سیاسی اور جمہوری خدمات کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ امین فہیم میرے دوست تھے اور ہمارا مخدوم خاندان سے تعلقات کا سلسلہ ماضی کی طرح جاری رہے گا ۔مخدوم جمیل الزماں نے کہا کہ پیر پگارا ہمارے بڑے ہیں ۔ان کے آنے سے مجھے حوصلہ ملا ہے ان سے رہنمائی حاصل کرتا رہوں گا ۔مزید قومی خبریں
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کے خلاف اسلحہ، شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی
-
پی ٹی آئی والے دوبارہ فوج کو سیاست میں دھکیل رہے ہیں، فیصل کنڈی
-
محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200نایاب کچھوے برآمد
-
پاکستان کو پرامن محفوظ اور مستحکم بنائیں گے،خواجہ سعد رفیق
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
-
پنجاب میں مزید بارشیں متوقع، وزیراعلیٰ کا پیشگی حفاظتی اقدامات کا حکم
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.