پاکستان سینٹرل ہومیو پیتھک میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کے زیر اہتمام ہومیو پیتھک ڈرگ ایگزیبیشن اینڈ فن فیئر کا انعقاد کیا گیا
ہفتہ 12 دسمبر 2015 22:33
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 دسمبر۔2015ء) پاکستان سینٹرل ہومیو پیتھک میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کے زیر اہتمام ہفتہ کو ہومیو پیتھک ڈرگ ایگزیبیشن اینڈ فن فیئر کا انعقاد کیا گیا جو اپنے وقت مقررہ پر شروع ہوا، ابتداء تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبولﷺ سے ہوئی، اس پروگرام کی میزبانی کے فرائض ڈاکٹر روحی ناز لیکچرار PCHMC نے ادا کیے اور اس پروگرام کا سپاس نامہ ڈاکٹر شائستہ زبیر لیکچرار PCHMC نے دیا اور آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ہومیو ڈرگ اینڈ فن فیئر کے بارے میں آگاہ کیا۔
بعد ازاں یہ پروگرام ڈاکٹر مختار احمد پرنسپل پاکستان سینٹرل ہومیو پیتھک میڈیکل کالج کی نگرانی میں رواں رہا۔ اس پروگرام کے چیف گیسٹ ڈاکٹر سلیم احمد ڈاکٹر ربکویگ اینڈ کو جرمنی تھے، انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔(جاری ہے)
PCHMC کے پرنسپل ڈاکٹر مختار احمد صاحب نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنے خیالات کا اظہار کیا اور آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
اس پروگرام میں ممبرنیشنل کونسل فار ہومیو پیتھی اینڈ چیئرمین ایگزامننگ ہاؤس ڈاکٹر آصف اشرف نے بھی پروگرام میں شرکت کی اور بہت پسند کیا اور اچھے لفظوں میں سراہتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار فرمایا اور اس کے علاوہ تمام اساتذہ اور تمام اسٹاف اور طلبہ نے شرکت کی اور انتھک محنت سے اس پروگرام کو شاندار طریقے سے سراہا، اس فیسٹول کا سلسلہ صبح سے ہی شروع ہوگیا تھا جو کہ شام گئے تک جاری رہا، پروگرام میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس فیسٹول میں مختلف فارما سیوٹیکلز نے اسٹال لگائے اور مختلف قسم کے کھانے کے آئٹمز بھی تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سپیکر قومی اسمبلی کی چاند پر بھیجے جانے والے پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی روانگی پر مبارکباد
-
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ہواوے کے وفد کی ملاقات ،پاکستان میں ڈیجیٹل کوریڈور قائم کرنے پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر اطلاعات کا خضدار میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ میں خضدار پریس کلب کے صدر سینئر صحافی محمد صدیق مینگل کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی ک چلاس بس حادثہ میں اموات پر اظہار افسوس
-
مویشیوں کی کراچی میں آمد پر ان کو ہیلتھ سرٹیفکیٹ اور دیگر مسائل کو حل کیا جائے گا ،سعید غنی
-
غذائی قلت سے نمٹنے کیلئے محکمہ پی اینڈ ڈی کی ملٹی سیکٹرل ٹاسک فورس کوشاں ہے، ناصرحسین شاہ
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے پھر لوگ کیوں الیکشن لڑیں ‘اسد قیصر
-
کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش کے حق میں نہیں، عطا تارڑ
-
وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے شام کے نائب وزیر تعلیم رامی الدھولی کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی بلوچستان کے ضلع خضدار میں دھماکہ کی مذمت
-
محمد نواز شریف کا شاہراہ قراقرم پربس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.